یوکرین جنگ کے بعد بھارتی وزیر اعظم کا پہلا دورہ روس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی یوکرین جنگ کے بعد روس کا پہلا دو روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق یہ ایک ایسی جنگ ہے جس نے دیرینہ اتحادیوں کے درمیان تعلقات کو پیچیدہ بنا دیا ہے اور روس کو بھارتی کے حریف چین کے قریب کر دیا ہے۔

ایجنڈے کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم مودی نے روس کا آخری دورہ 2019 میں کیا تھا جہاں انہوں نے مشرقی بندرگاہ ولادی ووستوک میں صدر پوتن سے ملاقات کی تھی۔

ستمبر 2022 میں دونوں رہنماؤں نے ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں بھی ملاقات کی تھی۔

سرد جنگ کے بعد روس کے بھارتی کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں اور ماسکو کے لیے ایک اہم تجارتی شراکت دار کے طور پر نئی دہلی کی اہمیت اس وقت سے بڑھ گئی جب کریملن نے فروری 2022 میں یوکرین میں فوج بھیجی تھی۔ امریکہ اور اتحادیوں کی جانب سے پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد چین اور بھارتی روسی تیل کے اہم خریدار بن گئے ہیں۔

مودی کی قیادت میں بھارتی نے پُرامن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے یوکرین میں روس کی جنگ کی مذمت کرنے سے گریز کیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں مودی نے شرکت نہیں کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں