اوباما اور پیلوسی کی مشاورت، بائیڈن کے انتخاب لڑنے کی صلاحیت پر اندیشوں کا اظہار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سابق امریکی صدر باراک اوباما اور پارلیمنٹ کی سابقہ اسپیکر نینسی پیلوسی نے صدر جو بائیڈن اور 2024 کے لیے ان کی انتخابی مہم کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

دونوں شخصیات نے اس حوالے سے اپنے اندیشوں کا اظہار کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل کرنا کتنا مشکل ہو گا۔

امریکی نیوز چینل CNN نے کانگریس میں 12 سے زیادہ ارکان ، کارکنان اور کئی شصخیات سے گفتگو کی جو اوباما اور پیلوسی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان میں اکثر کا کہنا ہے کہ بائیڈن کی نامزدگی کا اختتام واضح ہے اور اب صرف اتنی بات ہے کہ یہ کیسے ہو گا۔

پیلوسی کے کئی ساتھی یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ اس پریشانی کو ختم کرنے میں کامیاب ہوں گی جس نے گذشتہ دو ہفتوں سے ڈیموکریٹس کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

اوباما کو بھی اپنے دوست کی جیت اور دوبارہ منتخب ہونے کی صلاحیت کے حوالے سے گہرے شکوک ہیں۔

اوباما اور پیلوسی کے ایک قریبی ڈیموکریٹ نے "سی این این" کو بتایا کہ یہ دونوں شخصیات حالات کا جائزہ لے رہی ہیں اور اس بات کی منتظر ہیں کہ صدر بائیڈن خود سے ہی کسی فیصلے تک پہنچ جائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں