برطانیہ کا انروا کو فنڈنگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانیہ کی نئی لیبر حکومت نے کہا ہے کہ وہ جمعے کو انروا کے لیے فنڈنگ دوبارہ شروع کر دے گی۔

برطانیہ ان متعدد ممالک میں سے ایک تھا جس نے اسرائیل کی طرف سے ان الزامات کے بعد اپنی فنڈنگ روک دی تھی کہ انروا عملے کے بعض ارکان سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے میں ملوث تھے۔

برطانیہ کے وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ اونروا نے "اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے تھے کہ وہ غیر جانبداری کے اعلیٰ ترین معیارات پر پورا اترتی ہے۔"

انہوں نے کہا، "میں ایوان کو تصدیق کر سکتا ہوں کہ ہم انروا کے لیے اعانت کی معطلی ختم کر رہے ہیں اور برطانیہ اسے 21 ملین (پاؤنڈ) فنڈز فراہم کرے گا۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں