توقع کی جارہی ہے کہ پیر کو ایک انٹرویو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور متنازع ارب پتی ایلون مسک کو ایک ساتھ سامنے لائے گا۔ گزشتہ منگل کو ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر لکھا تھا کہ کی رات میں ایلون مسک کے ساتھ ایک اہم انٹرویو کروں گا۔
انٹرویو کا یہ اعلان 13 جولائی کو پنسلوانیا کے بٹلر میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار کے لیے ایلون مسک کی عوامی حمایت کے بعد کیا گیا۔ پلیٹ فارم ’’ ایکس‘‘ پر ٹرمپ مہم کے آفیشل اکاؤنٹ میں کہا گیا کہ یہ انٹرویو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے مشرقی وقت کے مطابق شام آٹھ بجے ہوگا۔ اس حوالے سے ایک تصویر بھی شیئر کی گئی۔ اس تصویر سے ظاہر ہوا کہ پلیٹ فارم پر ٹرمپ کا اکاؤنٹ اس انٹرویو کی میزبانی کرے گا۔
President Trump is asking you to like this post.
— Team Trump (Text TRUMP to 88022) (@TeamTrump) August 11, 2024
President Trump will be interviewed by Elon Musk on Monday at 8 pm Eastern.
Like this post to be notified when the interview begins.
IT WILL BE THE INTERVIEW OF THE CENTURY!
MAKE AMERICA GREAT AGAIN!#TrumpOnX pic.twitter.com/fdyHsF4JX3
اکاؤنٹ نے یہ بھی درخواست کی کہ نوٹیفکیشنز کو ایکٹیویٹ کیا جائے تاکہ انٹرویو کے دکھائے جانے پر ایک الرٹ آ جائے۔ اگر پلیٹ فارم ’’ ایکس‘‘ پر ٹرمپ کا اکاؤنٹ حقیقت میں اس انٹرویو کی میزبانی کرتا ہے تو یہ سابق امریکی صدر کی اگست 2023 کے بعد اپنے اکاؤنٹ کی واپسی کے بعد پہلی سرگرمی ہوگی۔
ایکس جو پہلے ٹوئٹر تھا نے ٹرمپ کے اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی تھی۔ اس کے رد عمل میں ٹرمپ نے سماجی رابطے کی اپنی ویب سائٹ ’’ ٹروتھ سوشل‘‘ قائم کی تھی۔ بعد ازاں ٹرمپ کا ایکس اکاؤنٹ بحال کردیا گیا تھا۔