چین میں اسکول بس بچوں کے ہجوم سے ٹکرا گئی، 11 ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

چین میں منگل کو مشرقی چین کے ایک اسکول کے باہر ایک سرکاری اسکول کی بس بچوں کے ہجوم پر چڑھ دوڑی، سرکاری میڈیا نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ حادثے سے کم از کم 11 بچے ہلاک اور بعض زخمی ہوگئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے کہا کہ طالب علم شانڈونگ صوبے کے تائیان شہر میں ایک مڈل اسکول کے داخلی دروازے کے باہر کھڑے تھے جب یہ واقعہ صبح 7 بجے پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سرمئی بس کے پاس سڑک پر خون میں لتھڑے ہوئے کپڑوں میں بچے گرے ہوئے ہیں۔

ان تصاویر کی صداقت کی تصدیق نہیں ہوئی، ان میں سے کچھ کو بعد میں ہٹا دیا گیا تھا۔

چین میں کئی سرکاری اسکول اس ہفتے نئے تعلیمی سال کے لیے دوبارہ کھلے ہیں۔

حفاظتی معیارات میں کمی اور بے ترتیب ٹریفک کی وجہ سے ملک میں جان لیوا ٹریفک حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔

اس سال جولائی میں، پولیس نے کہا کہ وسطی شہر چانگشا میں ایک گاڑی پیدل چلنے والوں سے ٹکرا گئی، جس میں آٹھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں