ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش ، گرفتار مشتبہ شخص کی تصویر اور وڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

کہا جا رہا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کے روز دوسری مرتبہ قاتلانہ حملے کی کوشش میں محفوظ رہے۔ یہ واقعہ ریاست فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ میںTrump International Golf Club میں پیش آیا جہاں سیکرٹ سروس کے ایک ایجنٹ نے ایک شخص پر گولی چلا دی۔ نزدیک ہی سابق صدر ٹرمپ گولف کھیلنے میں مصروف تھے۔ علاقے میں ناکا بندی کے بعد جلد ہی اس 58 سالہ مشتبہ شخصRyan Wesley Routh کو گرفتار کر لیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی شہری ریان سابق صدر سے 250 سے 450 میٹر کی دوری پر تھا۔ اس کے پاس AK-47 طرز کی نیم خود کار بندوق تھی۔ وہ اپنے پاس موجودGoPro کیمرے کے ذریعے قاتلانہ حملے کی ریکارڈنگ بھی کرنا چاہتا تھا۔

پیر کی صبح تک امریکی میڈیا میں سامنے آنے والی معلومات کے مطابق ریان نے 2012 میں پہلی مرتبہ بطور ووٹر اپنا اندراج کرایا تھا۔ وہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ وابستہ نہیں رہا۔ آخری مرتبہ اس نے رجسٹرڈ ڈیموکریٹ کے طور پر ووٹ دیا۔

.
.

اسی طرحLinkedIn ویب سائٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ریان نے میکینکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ گذشتہ چھ برسوں میں وہ ہوائی میں رہا جہاں اس نے بے گھر افراد کے لیے گھروں کی تعمیر کے مقصد سے ایک تنظیم بھی بنائی تھی۔

فیس بک پر پوسٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ریان روتھ یوکرین کا حامی ہے۔ اس نے یوکرین کے دفاع کے لیے ہزاروں شہریوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کی۔ اس نے تائیوان میں انسانی حقوق کی حمایت میں بیان بھی دیا۔ ریان ماضی میں چھوٹے جرائم کی پاداش میں 8 بار گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں