طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو واپس صفر کے مقام پر دھکیل دیا ہے: خالد مشعل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

حماس کے سات اکتوبر کے حملے نے اسرائیل کو ایک سال کےدوران واپس صفر کے مقام پر پہنچا دیا ہے۔ اس امر کا اظہار حماس کے مرکزی رہنما خالد مشعل نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے ایک سال کی تکمیل پر ٹی وی کے توسط سے ایک تقریر کے دوران کیا ہے۔

خالد مشعل نے کہا گزشتہ ایک سال میں اسرائیل واپس اسی مقام پر چلا گیا ہے جہاں سے اس نے سفر شروع کیا تھا غزہ میں ایک سال تک تمام تر فوجی صلاحیت کے استعمال کے بوجود حماس کو شکست دے سکا ہے نہ اپنے یرغمالیوں کو طاقت کی بنیاد پر رہا کر سکا ہے۔ وہ ایک سال پہلے سات اکتوبر کو حماس کی طرف سے اسرائیل پر طوفان الاقصیٰ کا ذکر کر رہے تھے۔

اسرائیل پر یہ حملہ خود اسرائیل نے تاریخی اور اور تباہ کن قرار دیا ، جسے روکنے کے لیے اس کی انٹیلی جنس سروسز اور فوج سمیت دفاعی نظام سب ناکام ثابت ہو گیا۔ اس وجہ اسرائیلی انٹیلی جن حکام نے استعفے بھی دیے ہیں۔

واضح رہے خالد مشعل حماس کے سابق سربراہ ہیں اور ان دنوں جلاطنی میں حماس کے سیاسی امور سے متعلق ہیں۔ انہوں نے اس طوفان الاقصیٰ کے سیلاب اقصیٰ کا نام استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا اس حملے نے اسرائیل کو واپس پیچھے کی طرف دھکیل دیا ے اور اس کا وجود ہی خطرے میں پڑ گیا ہے۔

بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے سے (ایسوسی ایٹڈ پریس)
بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے سے (ایسوسی ایٹڈ پریس)

سات اکتوبر کے حملے میں اسرائیل کے 1200 کے قریب فوجی و نیم فوجی مرنے کی اطلاع سامنے لائی گئی تھی جبکہ حماس کے القسام بریگیڈ نے 250 اسرائیلیوں کو جن میں فوجی بھی شامل تھے کو اسرائیل سے گرفتار کر کے یرغمال بنا لیا تھا۔

اسرائیل نے اپنے ان یرغمالیوں کو رہا کرنے اور حماس کے خاتمے کے لیے پورا ایک سال اپنی تمام تر جنگی صلاحیت استعمال کرکے 41870 فلسطینیوں کو غزہ میں قتل کر دیا مگر اپنے یرغمالیوں کو زندہ چھڑا لے جانے میں کامیاب نہ ہو سکا ۔ جبکہ حماس اب بھی غزہ سے اسرائیل پر راکٹ فائر کر رہی ہے۔

خالد مشعل نے کہا ؛ اسرائیل اب اپنی بوکھلاہٹ کی وجہ سے کبھی مصر اور اردن کو دھمکی دیتا ہے اور کبھی لبنان میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے بمباری کرتا ہے۔ا گرچہ ان ملکوں کے ساتھ اس کے معاہدات موجود ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ دشمن پورے خطے میں جنگ کو پھیلا دینا چاہتا ہے۔ اسرائیل ہرجگہ عربوں کی سلامتی کو ہدف بنانے کی کوشش میں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں