برطانیہ نے ایران میں مختلف شخصیات اور تنظیموں پر اسرائیل پر حملے کے بعد پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ برطانوی وزارت خارجہ نے ان پابندیوں کا باضابطہ اعلان پیر کے روز کیا ہے۔
برطانوی اعلان کے مطابق ایرانی فوج کے اعلیٰ حکام، ایرانی ایئر فورس کے اہم عہدیدار اور بعض ایرانی ادارے جو اسرائیل پر بیلیسٹک میزائل حملوں میں کسی نہ کسی رول کے ادا کرنے کے ذمہ دار تھے ان پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔
خیال رہے ایران نے تقریباً دو ہفتے پہلے اسرائیل پر جوابی وار کرتے ہوئے 200 کے قریب بیلیسٹک میزائل فائر کیے تھے۔ جبکہ ایران کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کروز میزائل بھی تیار کر رہا ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ بار بار کے انتباہی اعلانات اور بیانات کے باوجود ایران کی پراکسیز خطے میں خطرناک کارروائیاں کر رہی ہیں۔ جس سے مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی پیدا ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا 'ایران کی طرف سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد ہم ایران کو جوابدہ سمجھتے ہیں اور ہم ان سہولت کاروں کو سامنے لا رہے ہیں جنہوں نے اس میزائل حملے میں مدد کی یا کردار ادا کیا۔ '
برطانوی وزارت خارجہ نے پیر کی صبح ایرانی شخصیات کے خلاف پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی نے یورپی یونین میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ بھی ان موضوعات پر بات کی ہے اور یورپی یونین کے خارجہ امور قونصل کے ساتھ بھی ان امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
برطانیہ کی طرف سے ایرانی افواج کے سربراہ عبدالرحیم موسوی اور برطانوی جاسوس ادارے کے بعض لوگوں کو بھی ان پابندیوں کی زد میں لایا گیا ہے۔
خیال رہے ان دنوں گروپ 7 کے رکن ممالک نے بھی اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے خطے میں بہت زیادہ کشیدگی پھیل جائے گی۔ جی سیون ممالک نے اس موقع پر اسرائیل کے لیے اپنی تمام تر حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ جی سیون کے ارکان اسرائیلی سلامتی اور حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں۔
-
فوجی مرکز پر حزب اللہ کا حملہ 'تکلیف دہ' ہے: اسرائیلی آرمی چیف
حزب اللہ نے گولانی بریگیڈ کے کیمپ پر ڈرون حملہ کیا
مشرق وسطی -
لبنان سے داغے گئے مزید گولے روک لیے ہیں: اسرائیلی فوج
حزب اللہ نے شارون، میناشے اور وادی عارۃ کے علاقوں میں راکٹ داغے
مشرق وسطی -
اسرائیلی گولانی کیمپ پر حملہ، حزب اللہ کے اس ڈرون کی صلاحیتیں کیا ہیں؟
حزب اللہ نے کل اعلان کیا تھا کہ اس نے شمالی اسرائیل کے قصبے بنیامینا میں اسرائیلی ...
بين الاقوامى