نیتن یاہو کے گھرپر حزب اللہ کے ڈرون حملے سےنقصان کی تصاویر سامنے آ گئیں

حزب اللہ نے نیتن یاھو ہاؤس کے بیڈ روم کو نشانہ بنایا تھا۔ عمارت میں توڑ پھوڑ کے واضح مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

حزب اللہ نے ہفتے کے آخر میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے فوراً بعد اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے علاقے میں حفاظتی گھیرا نافذ کر دیا، جس سے میڈیا کو یہ جاننے سے روک دیا گیا کہ کیا ہوا، اس جگہ کو کتنا نقصان پہنچا، اور آیا ڈرون کے نتیجے میں نیتن یاہو کے گھر کو واقعی نقصان پہنچا تھا یا نہیں؟۔

تاہم منگل کو شائع ہونے والی فوٹیج میں اس حوالے سے بہت سے سوالوں کے جوابات مل گئے۔ فوٹیج نیتن یاہو کےمکان کو نقصان پہنچا دکھایا گیا ہے۔ یہاں تک کہ ڈرون نے نیتن یاھو کے بیڈ روم کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ کے میڈیا تعلقات کے عہدیدار محمد عفیف نے منگل کو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کی تنظیم قیساریہ آپریشن کی مکمل اور خصوصی ذمہ داری قبول کرتی ہے جس میں نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے‘‘۔

محمد عفیف نے بیروت میں صحافیوں کو بتایا کہ اگرچہ نیتن یاہو پچھلے حملے میں زخمی نہیں ہوئے مگر آنے والے بہت دن اور راتیں ہیں۔ ان کا اشارہ اس بات کی طرف تھا کہ حزب اللہ مستقبل میں بھی نیتن یاھو کی رہائش گاہ کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

عفیف نے کہا کہ نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملے کی مکمل ذمہ داری حزب اللہ قبول کرتی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ کام اکیلے حزب اللہ نے کیا ہے۔

نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ ڈرون نے گذشتہ ہفتے کے روز بحیرہ روم کے ساحلی شہر قیساریہ میں ان کے گھر کو نشانہ بنایا۔ تاہم اس وقت وہ وہاں نہیں تھے اور ان کی اہلیہ بھی گھر پرنہیں تھیں۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مکان کو نشانہ بنایا گیا تھا یا نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں