ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے کو نہ تو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جانا چاہیے نہ ہی کم کیا جانا چاہیے۔'
سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اتوار کے روز کی گئی پوسٹ میں انہوں نے کہا 'دو دن پہلے کیے گئے صیہونی حکومت کے حملے کے لیے مبالغہ آرائی نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی اسے کم بتانا چاہیے۔ '
خیال رہے اسرائیلی فوج کے ایران پر کیے گئے حملے کے نتیجے میں چار فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ چند ریڈارز کو محدود نقصان پہنچا ہے۔ تاہم ایرانی میڈیا نے ایرانی دفاعی صلاحیت کو اجاگر کیا لیکن براہ راست جواب دینے سے متعلق کوئی بات نہیں کی ہے۔
ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے بغیر کسی خوف کے سرزمین کے دفاع کے لیے کوشش کی۔
-
اسرائیلی حملے میں ایرانی S-300 سسٹم مکمل طور پر تباہ ہو گیا: وال سٹریٹ جرنل
روس نے ایران کو یہ سسٹم 2016 میں فراہم کیا تھا اور یہ نئے S-400 سسٹم کی پچھلی نسل ...
بين الاقوامى -
ایران کے خطرے کو دور کرنا ’تاریخی فریضہ‘ ہے: اسرائیلی وزیر بین گویر
اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر نے ہفتے کے روز ایران میں فوجی ...
بين الاقوامى -
ایران پر حملے سے اسرائیل کے مقاصد حاصل ہو گئے: نیتن یاہو
ایران نے حملے میں چار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی
بين الاقوامى