کتے اور بلی کی دیرینہ دشمنی تو مشہور ہے مگردونوں کے درمیان دوستی کی ایک ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کر رکھا ہے۔
تونس میں ایک کتے اور بلی کی باہمی دوستی کی خبریں سات سمندر پار پہنچ گئی ہیں۔
تونس کے عوامی حلقوں میں ایک کتے اور بلی کے درمیان ایک عجیب، ناقابل یقین اور غیر معمولی دوستی کے چرچے ہیں۔ اس کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوئی ہے جسے لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
ویڈیو تیونس کے ایک نوجوان نےریکارڈ کی اور اس کے بعد اسے اپنے سوشل میڈیا کاؤنٹ پوسٹ کیا۔ اس میں بلی اور کتے کامل ہم آہنگی میں کھیلتے ہوئے، ایک دوسرے کو پیار اور نرمی سے گلے لگاتے اوسڑکوں پرٹریفک اور شور شرابے کی پرواہ کیے بغیر گھومتے پھرتے اور انجوائے کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیوں سے بھری سڑک پر کتا نمودار ہوا، اس کے سات بے ساختہ بلی بھی اٹھکیلینا کرتی اور ہلکے ہلکے کتے کو کاٹتے ہوئے سڑک پر چلتی ہے۔ ایسا لگتا تھا کہ وہ ایک ساتھ وقت گذار رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو
اس کلپ کو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر کافی مقبولیت ملی ہے اور ہزاروں لوگوں نے اسے دیکھا ہے۔ ایک صارف اسامہ ملایکی نے اس منظر کو "انسانوں کے لیے سبق آموز" قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ "جانوروں کا ان کی مختلف اقسام اور فطری دشمنی کے باوجود ایک ساتھ رہنا ایک علامت ہے۔ ہر ایک کے اپنے اختلافات کے باوجود امن سے رہنے کا امکان موجود ہے"۔
ایک اور بلاگر نے لکھا کہ "ایسا لگتا ہے کہ وہ بے گھر ہونے کے بعد دوست گئے ہیں جو ایک دوسرے کو تسلی دیتے ہیں۔ ان جانوروں کی انسانوں سے وفاداری کے باوجود انہیں کوئی ان کی پرورش کے لیے آمادہ نہیں ملا۔ مجھے امید ہے کہ پولیس کی گولیاں کتے تک نہیں پہنچیں گی"
دوسری جانب ویڈیو بنانے والے نے آوارہ کتوں کو گولی مارنے کی مہم کے جاری رہنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ شریف جانور موت کے نہیں زندگی کے مستحق ہیں۔