یورپ ہمیشہ کے لیے اپنی سلامتی امریکہ کے حوالے نہیں کر سکتا : فرانسیسی صدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

فرانس کے صدر عمانویل میکروں نے کہا ہے کہ براعظم یورپ کو اپنی سلامتی کے حوالے سے امریکہ سے آزادی پر زور دینے کی کوشش کرنی چاہیے اور اپنے مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے خود کوشش کرنی چاہیے۔ تاکہ جیو پولیٹکل مخالفین سے اپنے مفادات کا دفاع کر سکے۔

میکروں کے یہ خیالات جمعرات کے روز اس وقت سامنے آئے ہیں جب وہ امریکہ میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد جمعرات کے روز یورپی رہنماؤں سے گفتگو کر رہے تھے۔

واضح رہے فرانس اور جرمنی کے وزرائے دفاع نے اسی پس منظر میں بدھ کے روز پیرڈ میں ہنگامی طور پر ملاقات کی اور یورپ کے لیے ممکنہ منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔ اب یورپی لیڈروں نے جمعرات کے روز اسی بارے میں سر جوڑ لیے ہیں۔

صدر میکروں نے کہا ' ہمیں لازما ہمیشہ کے لیے اپنی سلامتی کے امور امریکہ کے حوالے نہیں کرنے چاہییں۔' ان کا مزید کہنا تھا ' صدر ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں دوبارہ آجانے کا مطلب ہے کہ وہ اپنے عوام اور امریکی مفادات کا ہی تحفظ کریں گے۔ '

انہوں نے یہ تمہید باندھنے کے بعد یورپی رہنماؤں سے دریافت کیا ' ہم اپنے یورپی عوام کے مفادات کے دفاع کے لیےخود کو تیارسمجھتے ہیں؟.

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر میکروں نے مزید کہا یوکرین کا روس کے خلاف جنگ جیتنا یورپ کے بہترین مفاد میں ہے۔ ہمارا مفاد یہ ہے کہ روس کسی صورت نہ جیتے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں