سکول میں جھگڑے کےدوران ایک طالب علم نے دوسرے کو موت کی نیند سلا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصرمیں طلبا کے درمیان پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے کے نتیجے میں ایک طالب علم کی موت واقع ہوگئی۔

یہ افسوسناک واقعہ قاہرہ گورنری کے علاقے شبرا میں پیش آیا جہاں ایک ہائی سکول کے طالب علم نے اپنے اسکول کے سامنے اپنے ساتھی کی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قاہرہ سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی سکیورٹی سروسز کو محکمہ شبرا پولیس کی طرف سے ایک اطلاع موصول ہوئی، جس میں جنرل ہسپتال میں ایک طالب علم کی لاش لائے جانے کی اطلاع دی گئی تھی۔

جانچ اور تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی طالب علم کا سکول کے سامنے اپنے ساتھی سے جھگڑا ہوا۔ اس دوران ایک طالب علم نے دوسرے کے سینے میں گھونسا مارا، جس کے نتیجے میں وہ فوراً زمین پر گر کر دم توڑ گیا۔ اس کے بعد اس کی لاش ہسپتال منتقل کی گئی۔

ضابطے کی کارروائی کے بعد قاہرہ پولیس نے ملزم طالب علم کو گرفتار کر لیا، تاہم اس نے اپنے ساتھی کو قتل کرنے کے ارادے کی تردید کی ہے۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے ساتھی کے سینے پر مکا مارا تھا مگر اسے اندازہ نہیں تھا کہ وہ مکا جان لیوا ثابت ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کے روز پورٹ سعید گورنری کے پورٹ سعید مکینیکل سکول میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جب ایک طالب علم نے اپنے ساتھی پر چاقو سے وار کیا جس سے اس کی موت ہوگئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں