شام : داعش کے 75 سے زیادہ اہداف پر امریکی فوج کی فضائی بم باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی مرکزی کمان کے ایک اعلان کے مطابق اس کی افواج نے شام کے وسطی حصے میں داعش تنظیم کے ٹھکانوں پر درجنوں فضائی حملے کیے۔

اتوار کے روز جاری بیان میں مرکزی کمان نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم کے 75 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں اہم ترین اہداف تربیتی کیمپ تھے۔

بیان کے مطابق حملوں کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ داعش تنظیم شام میں موجودہ صورت حال کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔

مرکزی کمان نے بتایا کہ فضائی حملوں میں B-52 بم بار طیارے کے علاوہ F-16 اور A-10 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔

مرکزی کمان نے باور کرایا ہے کہ وہ بشار الاسد کی حکومت کے سقوط کے بعد داعش تنظیم کو شام کی موجودہ صورت حال سے فائدہ اٹھانے کی اجازت ہر گز نہیں دے گی۔

دوسری جانب شامی اپوزیشن کی عسکری کارروائیوں کی انتظامیہ نے اتوار کے روز دمشق میں کرفیو کا اعلان کر دیا۔ کرفیو کے اوقات سہ پہر چار بجے سے صبح پانچ بجے تک ہوں گے۔

ادھر روس میں کرملن ہاؤس کے ایک ذریعے نے العربیہ نیوز چینل سے گفتگو میں اتوار کے روز انکشاف کیا کہ بشار الاسد اور اس کے اہل خانہ ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ ذریعے نے بتایا کہ روس نے معزول شامی صدر اور اہل خانہ کو پناہ کا حق دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں