ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیضان نے منگل کے روز اسرائیلی فوج کی طرف سے 'بفر زون' میں مداخلت اور شامی سرزمین پر پیش قدمی کی مذمت کی ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے اس سلسلے میں منگل کے روز ایک بیان جاری کیا کہ اسرائیل ایک بار پھر اپنی قابضانہ ذہنیت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل اس امر کی تردید کرتا ہے کہ اس کی فوج نے 'بفر زون' سے آگے شامی علاقے میں پیش قدمی کی ہے۔
یاد رہے شام کی گولان کی پہاڑیاں 1967 سے اسرائیلی قبضے میں ہیں اور اتوار کے روز ان مقبوضہ پہاڑیوں کے ساتھ شام اور اسرائیل کے درمیان قائم کیے گئے 'بفر زون' کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل نے کہا تھا 'اب ہمارا معاہدہ باقی نہیں رہا۔'
شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دارالحکومت دمشق سے 25 کلومیٹر کے فاصلے تک شام میں جارحانہ مداخلت کی ہے اور شامی حدود کی زمینی خلاف ورزی کی ہے۔
-
اسرائیلی افواج بفرزون میں داخل، شام کے ساتھ معاہدہ ختم کردیا
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ شام کی ...
مشرق وسطی -
شام : محمد البشیر یکم مارچ 2025 تک نگران وزیراعظم مقرر
محمد البشیر کو شام میں نگران وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ اس منصب پر اگلے سال ...
مشرق وسطی -
ھیتہ التحریر الشام نے ابھی تک شامی عوام کو بہت مثبت پیغام دیے
ھیتہ التحریر الشام اور دوسرے مسلح جنگجو گروپوں نے ابھی تک شام کے عوام کو اچھے ...
مشرق وسطی