ٹرمپ : امریکی میزائلوں سے روسی سرزمین پر یوکرینی حملوں پر تنقید ،پالیسی تبدیل کرنے کاعندیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین پر سخت تنقید کی ہے ۔ یہ تنقید کسی امریکی صدر کی طرف سے پہلی بار کی گئی ہے کہ ' یوکرین نے امریکہ کی طرف سے دیے گئے میزائلوں سے روس کی سرزمین پر حملے کیے ہیں۔'

امریکی نو منتخب صدر نے ان خیالات کا اظہار 'ٹائم میگزین' کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کیا ہے۔

انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ یوکرین کے حوالے سے اپنی پالیسی میں تبدیلی کرے گا۔

ٹرمپ نے 'ٹائم میزین' کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا 'یہ جنون ہے، میں اتفاق نہیں کرتا کہ اس طرح روس کے کئی میل اندر تک میزائلوں سے حملہ کیا جائے۔ ہم ایسا کیوں کر رہے ہیں۔ ایسا کر کے ہم جنگ کو بڑھاوا دے رہے ہیں اور صورتحال کو مزید بگاڑ رہے ہیں۔ ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے ۔'

'ٹائم میگزین' نے نومنتخب امریکی صدر کو سال کی شخصیت قرار دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں