آذربائیجان: مسافر طیارے کو تکنیکی اور فزیکلی طور پر باہر سے گرایا گیا: فضائی کمپنی
آذر بائیجان کی فضائی کمپنی نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ مسافر طیارے کے کریش ہونے سے متعلق ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے کو باہر سے کوشش کر کے حادثے سے دوچار کیا گیا ہے۔
فضائی کمپنی کے مطابق بدھ کے روز طیارے کو باہر سے تکنیکی مداخلت اور باہر سے زک پہنچانے کی وجہ سے تباہ ہوا ہے۔ آذربائیجان کا یہ طیارہ قازقستان کے راستے روس جانے کے لیے محو پرواز تھا ۔ طیارہ کریش ہونے سے 38 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔
ادھر روس کی سول ایوی ایشن ایجنسی نے کہا ہے کہ یوکرین کی طرف سے ڈرون حملے سے گروزنی شہر کو نشانہ بنایا گیا اور اسی وقت آذر بائیجان کا مسافر طیارہ لینڈ کرنے والا تھا ۔
روسی ترجمان دومتری یادروف نے یہ بھی کہا تھا کہ طیارے کی پرواز کے وقت گروزنی پر سخت دھند چھائی ہوئی تھی ۔اس وجہ سے ایئر پورٹ اور اس کے ارد گرد کی صوت حال کافی مشکل اور پیچیدہ تھی۔ اس وجہ سے پائلٹ کو متبادل ایئر پورٹ پر اترنے کی پیش کش کی گئی۔
اس پیش کش پر پائلٹ نے قازقستان کے ایئر پورٹ پر اترنے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت یوکرینی ڈرونز سے سویلین انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی کوشش میں تھے۔ روسی ترجمان نے یہ بھی کہا گروزنی ایئر پورٹ نے یوکرینی ڈرون حملوں کی وجہ سے طیاروں کی لینڈنگ روک رکھی تھی۔
یوکرین کے صدر کے دفتر نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ طیارے کے حادثے کے سلسلے میں روس کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ ہوکرین کی طرف سے یہ مطالبہ ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ طیارہ روس نے گرایا ہے۔ تاہم کریملن ان الزمات کی تردید کرتا ہے۔
-
آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ،67 افراد سوار تھے
قازقستان کے شہر اکتاؤ میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں متعدد ...
بين الاقوامى -
قازقستان میں طیارے کے حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کی ویڈیو جاری
قازقستان میں وزارت برائے ایمرجنسی سروس نے اعلان کیا ہے کہ قازق شہر اکتاؤ کے قریب ...
بين الاقوامى -
کیا روسی دفاعی نظام نے قازقستان کے مسافر طیارے کو مار گرایا تھا؟
تباہ شدہ طیارے کے ڈھانچے پرموجود شگاف اس بات کی علامت ہیں کہ طیارے کو روسی فوج نے ...
بين الاقوامى