تونس: سعودی عرب کی فنڈنگ سے دو ہسپتالوں کی تعمیر کا منصوبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

تونس کے دو شہروں سبیبہ اور الجم میں سعودی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے قرض سے دو ہسپتالوں کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے۔

دوسری جانب تونس کے وزیر صحت مصطفی الفرجانی کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ مملکت سعودی عرب کی جانب سے پیش کی گئی سابقہ امدادات کی توسیع کے ضمن میں ہے۔ ان امدادات نے ملک میں صحت کے سیکٹر پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔

الفرجانی کے مطابق یہ منصوبہ مختلف شعبوں میں سعودی عرب اور تونس کے تعلقات میں پیش رفت کا عکاس ہے۔

دوسری جانب تونس میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر عبدالعزيز الصقر کا کہنا ہے کہ ان کا ملک تونس میں سعودی اداروں کی جانب سے مالی تعاون سے مشترکہ منصوبوں پر عمل درآمد تیز کرنے کا خواہاں ہے۔

یاد رہے کہ سعودی ترقیاتی فنڈ نے تونس میں 32 ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کے لیے آسان قرضوں کے ذریعے مالی رقوم فراہم کیں جن کی مجموعی مالیت 1.23 ارب ڈالر ہے۔ اس کے علاوہ مملکت نے مذکورہ فنڈ کے ذریعے 4 امدادات پیش کیں جن کی مالیت 10.5 کروڑ ڈالر ہے۔ اس کا مقصد تونس میں مختلف اہم ترقیاتی سیکٹروں کو سپورٹ کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں