گاڑیوں کو سڑکوں پر دھکا دیتے تو دیکھا ہوگا ، اب ہوائی جہاز کو دھکا لگاتے دیکھیے

اس کی وجہ ممکنہ طور پر ہوائی جہاز کو دوسری جگہ لے جانے کے لیے ضروری تکنیکی آلات کی کمی ہوسکتی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سڑکوں پر خراب گاڑیوں کو دھکا لگا کر چلانا معمول کی بات ہے مگر انڈیا میں ایک ہوائی اڈے پر ایک جہاز کو دھکا لگانے کی ویڈیو نے ہر طرف ہنسی کا طوفان کھڑا کردیا ہے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندوستان کی مغربی ریاست گجرات کے ایک ہوائی اڈے پر ملازمین ایک جہاز کو پیچھے کی طرف دھکیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس کی وجہ ممکنہ طور پر ہوائی جہاز کو کسی دوسرے مقام پر لے جانے کے لیے ضروری تکنیکی اور انجینئرنگ آلات کی کمی ہے جیسا کہ دوسرے ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے، جہاں حفاظتی طریقہ کار کی ضرورت کے مطابق ہوائی جہاز کو دھکیلنے یا کھینچنے کے لیے ٹو ٹرک کا استعمال کیا جاتا ہے۔

خیال ہے کہ دیوہیکل طیارے میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا اور ایسا لگتا ہے کہ طیارہ تھرسٹ ریورسر انجن میں خرابی کا شکار تھا، جس کی وجہ سے موجودہ عملے کو اس کو دھکا دینا پڑا۔

اسی کلپ میں کچھ مسافروں کو دکھایا گیا جو اس وقت ہوائی اڈے پر تھے، جن میں یقیناً وہ لوگ بھی شامل تھے جنہوں نے فوٹیج بنائی تھی۔ لوگوں کو اس عجیب منظر پر ہنستے دیکھا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں