ترکیہ کے سکی ریزورٹ میں آتش زدگی: کم از کم 10 افراد ہلاک، 32 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترک حکام نے بتایا کہ منگل کو شمال مغربی ترکیہ کے ایک سکی ریزورٹ میں ایک ہوٹل میں آتش زدگی سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔

وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے بتایا کہ آگ رات کے وقت بولو صوبے میں کارتالکایا کے ریزورٹ میں واقع ایک ہوٹل کے ریستوران میں لگی۔

گورنر عبدالعزیز نے سرکاری انادولو ایجنسی کو بتایا کہ متأثرین میں سے دو گھبراہٹ میں عمارت سے چھلانگ لگانے کے بعد دم توڑ گئے۔

نجی این ٹی وی نے کہا کہ بعض لوگوں نے چادروں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے کمروں سے نیچے اترنے کی کوشش کی۔

گورنر نے کہا کہ ہوٹل میں 234 مہمان مقیم تھے۔

ٹیلی ویژن کی تصاویر میں ہوٹل کی چھت اور بالائی منزل کو آگ لگی ہوئی نظر آ رہی تھی۔ آتش زدگی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

کارتالکایا استنبول کے مشرق میں تقریباً 300 کلومیٹر (186 میل) کے فاصلے پر کوروگلو پہاڑوں میں ایک مشہور سکی ریزورٹ ہے۔ آگ سکول کے سمسٹر کے وقفے کے دوران لگی جب علاقے کے ہوٹل میں لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے۔

گورنر کے دفتر نے بتایا کہ آگ بجھانے والے 30 ٹرک اور 28 ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر بھیجی گئیں۔

ریزورٹ کے دیگر ہوٹلوں کو احتیاطاً خالی کروا لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں