وزیر اعظم اٹلی سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئیں
اٹلی کی وزیراعظم سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہفتہ کے روز جدہ پہنچ گئی ہیں۔ ان کے جدہ پہنچنے پر مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز اور دیگر حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔
سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' کے مطابق جدہ پہنچتے ہی ان کی گورنر مکہ سے ملاقات ہوئی او ردو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے سلسلے میں حال ہی میں طے پانے والے معاہدے پر دستخطوں کے بعد ہو رہا ہے۔
اس معاہدے کے تحت مملکت یورپ کو گرین ہائیڈروجن برآمد کرے گا۔
دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے اٹلی کے وزیر توانائی اور ماحولیات گل بیرٹو پچیٹو کی ملاقات دو ہفتے پہلے 14 جنوری کو ہوئی تھی۔ جس میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے۔
-
ہمیں شام پر سے پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے مثبت اشارے ملے ہیں: سعودی وزیر خارجہ
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کی بازیابی کی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب اور پاکستان سمیت 15 ممالک کی فوجی مشقوں "رماح النصر 2025" کا کل سے آغاز
سعودی عرب میں 15 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں 'رماح النصر 2025' 26 جنوری سے 6 فروری ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب : ایک ہفتے میں قیام اور دیگر امور سے متعلق 22555 خلاف ورزیاں ریکارڈ
سعودی عرب میں 16 سے 22 جنوری (2025) کے درمیان مختلف علاقوں سے قیام، کام اور سرحدی ...
بين الاقوامى