لبنان کے دارالحکومت بیروت میں جمعرات کے روز عوامی احتجاج کے دوران مظاہرین نے ایئر پورٹ کی طرف جانے والی شاہراہ کو بلاک کر دیا ۔ یہ مظاہرین ایئر پورٹ پر ایرانی مسافر طیارے کو اترنے کی اجازت دینے سے انکار کیے جانے پر غم وغصے کا اظہار کر رہےتھے۔
لبنان کے سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیروت کے رفیق الحریری ایئر پورٹ کی طرف جانے والی اہم شاہراہ جمعرات کی رات عوامی مظاہرین نے اس وقت بند کردی جب انتظامیہ نے ایران کے مسافر طیارے کو ایئر پورٹ پر اترنے سے روکنے کا فیصلہ کیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ مسافر طیارہ ایرانی فضائی کمپنی مہان ایئر سے تعلق رکھتا تھا ، جسے بیروت کے اس ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے سے روکا گیا۔ مسافر طیارہ اپنی شیڈول کی پرواز کے مطابق بیروت پہنچا تھا۔ مگر اس جہاز کو بتا دیا گیا کہ جہاز ایئر پورٹ پر نہیں اتر سکتا۔
یہ اطلاع عوام میں پہنچی تو وہ ایئر پورٹ کو شہر سے جانے والی بڑی شاہراہ پر احتجاج کے لیے پہنچ گئے اور شاہراہ کو بلاک کر دیا۔