جرمنی : ماں بیٹی زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ، جمعرات کو گاڑی تلے آگئی تھیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جرمنی کے شہر میونخ میں ایک بیٹی سمیت ماں کی زخمی ہونے کے دو روز بعد ہلاکت ہو گئی ہے۔ یہ دونوں ماں بیٹی جمعرات کے دن ہجوم پر گاڑی چڑھا دیے جانے کے واقعے میں زخمی ہو گئی تھیں۔ دونوں ماں بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئی ہیں۔

جرمن میڈیا کے مطابق ماں کی عمر 37 سال تھی جبکہ بیٹی کی عمر دو سال تھی۔ یاد رہے جمعرات کے روز ایک افغان شہری نے میونخ میں شہریوں کے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی تھی۔ جس کے نتیجے میں 39 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔ اس واقعے کے کچھ ہی دیر بعد بین الاقوامی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے عالمی رہنماؤں کی آمد شروع ہونے والی تھی۔

واقعے کے بعد حکام کی طرف سے بتایا گیا تھا کچھ کی حالت نازک بھی ہے۔ تاہم ہفتے کے اس واقعے کی پہلی ہلا کتوں کو پولیس نے رپورٹ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ گاڑی لیبر یونین کے احتجاجی کارکنوں پر چڑھائی گئی تھی۔ جو ایک ہجوم کی شکل میں جمع تھے۔ جرمن حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کو مذہبی منافرت کے پس منظر میں دیکھ رہے ہیں۔

جرمنی جہاں 23 فروری کو نئے انتخابات ہونے جارہے ہیں ۔ اس واقعے کو مذہبی رنگ دیے جانے سے انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کے ووٹ بنک میں اضافے کے اشارے مل رہے ہیں۔ جبکہ ملک میں ایک بار پھر سیکیورٹی ایشو بھی سامنے آگیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں