پوتین کے ساتھ بات ہوئی ہے، مجھے لگتا ہے وہ ہمارے ساتھ ڈیل کر لیں گے: ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ انھوں نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کے ساتھ بات کی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ محسوس کر رہے ہیں کہ روس ان کے ملک کے ساتھ ڈیل کر لے گا۔

ٹرمپ کا آج ہفتے کے روز کہنا ہے کہ انھیں روس سے بہت اچھی خبریں ملی ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ پوتین کو یوکرین جنگ ختم کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر معاملہ آسان نہیں ہے۔ ٹرمپ کے مطابق سابق صدر جو بائیڈن نے ملک کو روس کے ساتھ حقیقی تنگی میں ڈال دیا۔

اس سے قبل روسی صدر ولادی میر پوتین نے روس امریکی تعلقات کی بحالی کے عمل کو "مشکل" قرار دیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ "صورت حال تبدیل ہونا شروع ہو گئی ہے"۔

روسی سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں پوتین کا کہنا تھا کہ "ٹرمپ انتظامیہ روس اور امریکا تعلقات کی بحالی کے لیے سب کچھ کر رہی ہے۔ یہ کام اگر مشکل نہیں رہا تو آسان بھی نہیں"۔

پوتین کے مطابق انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مطلع کر دیا ہے کہ "اگر یوکرین کے فوجی ہتھیار ڈال دیتے ہیں تو ان کی زندگی اور ان کے ساتھ مناسب برتاؤ کی ضمانت دی جائے گی"۔

ٹرمپ نے "ٹروتھ سوشل" پلیٹ فارم پر لکھا کہ "جمعرات کے روز روسی صدر ولادی میر پوتین کے ساتھ رابطے میں نہایت فائدہ مند بات چیت ہوئی۔ اس بات کا بڑا امکان ہے کہ یہ خوف ناک اور خون روز آخر کار ختم ہو جائے گی"۔

ٹرمپ نے مزید لکھا کہ "تاہم اس وقت ، ہزاروں یوکرینی فوجی مکمل طور پر روسی فوج کے محاصرے میں ہیں، وہ نہایت تشویش ناک حالات میں ہیں"۔

امریکی صدر کے مطابق انھوں نے صدر پوتین سے گزارش کی ہے کہ ان فوجیوں کی جان بچائی جائے۔ یہ ایک خوف ناک قتل عام ہو گا جو ہم نے دوسری جنگ عظیم کے بعد سے نہیں دیکھا"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں