فلسطینی بی ذرائع کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 23 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے 18 مارچ سے غزہ کی پٹی پر وسیع فضائی حملوں کا آغاز کر دیا تھا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے واضح کیا تھا کہ حماس نے وساطت کاروں اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیف ویٹکوف کے درمیان بات چیت میں پیش کی گئی تجویز مسترد کر دی۔
نیتن یاہو کے مطابق غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن کا مقصد تمام یرغمالیوں کو رہا کرانا ہے۔
دوسری جانب حماس نے اسرائیل اور امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ تنظیم کے مطابق اس نے فائر بندی کی پاسداری کی۔