سعودی وزارت خارجہ نے شام کے قصبے کوبا پر قابض اسرائیلی فوج کی بمباری پر مملکت کی شدید مذمت اظہار کیا جس کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
مملکت نے قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے متعلقہ بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں، شام اور خطے کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی مسلسل کوششوں کو واضح طور پر مسترد کرنے کا اعادہ کیا گیا۔
وزارت خارجہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ’مملکت اس بلا جواز اسرائیلی جارحیت کے مقابلہ میں شام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور سلامتی کونسل کے رکن ممالک پر اپنا کردار ادا کرنے، شام اور خطے میں جاری اسرائیلی خلاف ورزیوں کے خلاف مضبوطی اور سنجیدگی سے کھڑے ہونے اور بین الاقوامی احتسابی میکانزم کو فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیتی ہے‘‘۔
دریں اثناء جنوبی شام میں درعا گورنری کے قصبے کوبا پر اسرائیلی گولہ باری میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق انہوں نے علاقے میں اسرائیلی دراندازی اور رہائشیوں کی نقل مکانی نوٹ کی ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اس نے جوابی کارروائی تب کی جب اس کی فوج پر فائرنگ کی گی گئی۔
ادھر شام کی وزارت خارجہ نے منگل کو ملک کے خلاف "جاری اسرائیلی جارحیت" کی مذمت کرتے ہوئے اسے شام کی خودمختاری کی "کھلی کھلی خلاف ورزی" قرار دیا۔
ایک بیان میں وزارت خارجہ نے "شام کی سرزمین پر جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، جس میں مغربی درعا کے دیہی علاقوں کے گاؤں کوبا میں خطرناک کشیدگی دیکھی گئی"۔ وزارت خارجہ نے شام میں اسرائیلی حملوں کو "شام کی سرزمین پر جاری جارحیت کا حصہ، قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا"۔