امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ وہ کسی ایسے فریق کو برداشت نہیں کرے گا جو حوثیوں جیسی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے حوثیوں کی طرف سے بندرگاہوں پر تیل سے بھرے بحری جہازوں کو اتارنے اور لوڈ کرنے کو قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔
یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے والے امریکی فضائی حملوں کے حوالے سے حوثی ملیشیا نے بتایاکہ مغربی ساحلی صوبے حدیدہ پر امریکی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی۔ ان حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حوثیوں سے وابستہ المسیرہ ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ حدیدہ کے علاقے الحوک کے رہائشی شہر امین مقبل کو نشانہ بنایا گیا۔ اے ایف پی کے ایک نمائندے نے بتایا کہ مسلسل تین دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔
یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر تقریبا روزانہ امریکہ فضائی حملے کر رہا ہے۔ واشنگٹن نے 15 مارچ کو حوثیوں کے خلاف فضائی مہم شروع کی تھی تاکہ وہ تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے سے باز رہیں۔ حوثیوں نے امریکی جنگی بحری جہازوں اور اسرائیل پر بھی حملے کیے ہیں۔ حوثی ملیشیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔
بدھ کے روز حوثی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساری نے اعلان کیا کہ یمنی باغیوں نے ایک امریکی MQ-9 ڈرون کو مار گرایا، ڈرون سے اسرائیل میں ایک "فوجی ہدف" کو نشانہ بنایا اور امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ایس ٹرومین پر کئی ڈرون حملے کیے۔
حوثیوں نے اکتوبر 2023 میں غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد بحیرہ احمر اور خلیج عدن کے ساتھ ساتھ اسرائیلی علاقے میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانا شروع کیا۔ جنوری میں پٹی میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد انہوں نے حملے روک دیے۔ نئی امریکی مہم حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر سے گزرنے والے بحری جہازوں پر دوبارہ حملے شروع کرنے کی دھمکیوں کے بعد سامنے آئی ہے۔
-
یمن کے پانچ شہروں میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملے
امریکی فوج نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب یمن میں صنعاء، ذمار، عمران، الحدیدہ اور ...
بين الاقوامى -
اسرائیل اور بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے : حوثی ملیشیا
یمن میں حوثی ملیشیا نے پیر کے روز اعلان کیا کہ انھوں نے اسرائیل میں ایک فوجی ...
بين الاقوامى -
یمن : حوثیوں کے اسلحہ گوداموں پر امریکی فضائی حملے ، اہم کمانڈر ہلاک
امریکہ نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر نئے فضائی حملے کیے ہیں۔ العربیہ نیوز کے ...
بين الاقوامى