ایک غیر معمولی اقدام میں مصر کی پورٹ سعید کی الازھز یونیورسٹی کی فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز نے ایک فوت شدہ خاتون محقق کے ڈاکٹریٹ کے مقالے پر بحث کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کالج نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ وہ محقق ھانم محمود ابو الیزید محمد ابو العزم جو کالج کی ایک اسسٹنٹ پروفیسر تھیں کے لسانیات میں ڈاکٹریٹ کے مقالے پر بحث کرے گا۔
الازہر یونیورسٹی برائے امور خواتین کے نائب صدر ڈاکٹر محمد فکری نے کہا کہ متوفی محققہ کے ڈاکٹریٹ کے مقالے پر بحث کرنے کی منظوری یونیورسٹی کی اس خواہش سے پیدا ہوئی ہے کہ بعد از مرگ ان کی عزت و توقیر کی جائے، اس کے خاندان کی کفالت کرے اور سرقہ کو روکے، خاص طور پر چونکہ اس نے مقالہ تیار کرنے میں بہت محنت کی تھی اور اس میں اس کے چار سال لگے تھے۔
یہ بات بھی سامنے آئی کہ فوت ہونے والی ریسرچرنے مقالہ تیار کیا تھا، نگران پروفیسروں کے ساتھ اس کا جائزہ لیا تھا، اور جمع کرانے اور بحث کے لیے تیار تھی، لیکن وہ اچانک چل بسی۔
تھیسس کی نگرانی کرنے والی فیکلٹی نے فیکلٹی انتظامیہ کو تھیسس پر بحث کرنے پر آمادہ کرنے کا فیصلہ کیا، اور وہ کامیاب ہو گئے۔ بحث کے لیے کل منگل کی تاریخ مقرر کی گئی۔ یونیورسٹی مرحومہ کے خاندان کو اس کی ڈگری دینے کا ارادہ رکھتی ہے اور تھیسس کو دوسری یونیورسٹیوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہے۔