صعدہ اور صنعاء میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

العربیہ نیوز کے مطابق امریکی طیاروں نے بدھ کی شب یمن میں صعدہ صوبے کے علاقے آل سالم میں حوثیوں کے اسلحہ ذخیرہ گاہوں پر چھ حملے کیے۔ اسی طرح صنعاء کے مشرق میں براش کیمپ میں بھی چھ حوثی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ شمالی صنعاء میں چار مزید فضائی حملے کیے گئے جب کہ مغربی مارب میں جبل ہیلان پر شدید بم باری ہوئی۔

اس سے قبل، التحیتا (جنوبی الحدیدہ) میں بھی حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکی حملے ہوئے۔ بدھ کی صبح امریکی کارروائیاں جاری رہیں، جن میں الحدیدہ، مارب اور صعدہ کو نشانہ بنایا گیا۔

حوثیوں کے مطابق مارب میں ایک حملہ مواصلاتی آلات کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا، جو اس سے قبل بھی امریکی حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔

ادھر بدھ کی صبح اسرائیلی فوج نے بتایا کہ یمن سے ایک میزائل داغا گیا تھا جسے روک لیا گیا۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے جاری جنگ کے دوران حوثیوں نے اسرائیل اور بحیرہ احمر میں اسرائیل سے منسوب جہازوں پر درجنوں میزائل حملے کیے۔

امریکہ نے مارچ 2024 سے اب تک حوثیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں پر تقریباً 1000 فضائی حملے کیے، جن کا مقصد بحیرہ احمر میں جہاز رانی کو محفوظ بنانا ہے۔ حوثیوں نے اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع اور دستاویزی اعداد و شمار کے مطابق، ان امریکی حملوں میں حوثیوں کے کم از کم 200 جنگجو مارے جا چکے ہیں۔ اس حوالے سے "یمن فیوچر" میڈیا پلیٹ فارم کے مطابق، حوثیوں نے درجنوں ہلاک شدگان کی تدفین کی دو بار تصدیق کی ... پہلے 60 نام اور پھر 141 نام جاری کیے گئے۔

حوثیوں نے حملوں کی جگہ اور وقت سے متعلق معلومات کو خفیہ رکھنے کی سخت پالیسی اپنا رکھی ہے، تاکہ امریکی حملوں کے میڈیا اور عملی اثرات کو کم کیا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں