سعودی فنڈ نے انڈونیشیا میں 88 ملین ڈالر کے دو تعلیمی منصوبوں کا آغاز کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے سعودی فنڈ برائے ترقی نے انڈونیشیا میں 88 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے دو تعلیمی منصوبوں کا افتتاح کردیا ہے۔ ان منصوبوں میں جکارتہ سٹیٹ یونیورسٹی اور مولانا مالک ابراہیم مالانگ یونیورسٹی کی ترقی دینا شامل ہے۔ یہ مالی معاونت سعودی فنڈ نے انڈونیشیا کے مختلف علاقوں میں تعلیمی شعبے کی حمایت کے تحت کی ہے۔

جکارتہ سٹیٹ یونیورسٹی کی ترقی اور جدید کاری کے منصوبے کے لیے سعودی فنڈ 32.7 ملین ڈالر فراہم کر رہا۔ اس رقم سے 4 عمارتیں تعمیر کی جائیں گی جن میں سے ہر ایک 10 منزلوں پر مشتمل ہوگی۔ اس کے علاوہ ایک بڑی مسجد اور ایک سماجی ترقی کا مرکز بھی تعمیر کیا جائے گا جس کا کل رقبہ تقریباً 44 ہزار مربع میٹر ہوگا۔ اس سے طلبہ کی گنجائش 28 ہزار سے بڑھ کر 40 ہزار ہو جائے گی۔

اسی تناظر میں مشرقی جاوا میں "مولانا مالک ابراہیم مالانگ" یونیورسٹی کی ترقی کا دوسرا مرحلہ بھی انجام دیا جارہا ہے۔ اس منصوبے کو بھی سعودی فنڈ 55.5 ملین ڈالر سے زائد کی رقم سے فراہم کر رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد قابل تجدید شمسی توانائی سے لیس 5 عمارتیں تعمیر کرنا ہے جن میں انجینئرنگ، فارمیسی، میڈیسن کی فیکلٹیز، ایک ریسرچ سینٹر اور ایک اسلامی مطالعات کا مرکز شامل ہیں۔ تقریباً 42 ہزار مربع میٹر رقبے پر ایک یونیورسٹی ہاسٹل کی تعمیر اور یونیورسٹی کے لیے معیاری سہولیات کی بحالی اور جدید آلات کی فراہمی بھی اسی منصوبے کے تحت کی جارہی ہے۔

واضح رہے سعودی فنڈ برائے ترقی نے جمہوریہ انڈونیشیا کو 1976 سے زراعت، نقل و حمل، صحت، تعلیم، صنعت اور کان کنی کے شعبوں میں 12 ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کی مالی معاونت فراہم کی ہے۔ ان منصوبوں کی مالیت 396 ملین ڈالر سے زائد کے آسان ترقیاتی قرضوں پر مشتمل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں