پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے خلاف مشترکہ حملوں کا ایک نیا مرحلہ شروع کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے خلاف مشترکہ حملوں کے ایک نئے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا۔

پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حیفا اور تل ابیب کے شہروں میں فوجی اہداف اور فوجی صنعت سے منسلک صنعتی مراکز کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے مشترکہ حملوں کی ایک نئی لہر شروع کی گئی ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈرون آپریشن میں 100 سے زیادہ حملے کیے گئے اور خودکش ڈرونز نے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ خاص طور پر حیفا اور تل ابیب میں فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا۔ فوجی اہداف اور دفاعی صنعتوں پر مرتکز میزائل حملے جاری رہیں گے اور بڑھیں گے۔ اسی دوران ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر میزائل داغنے کی تصاویر بھی جاری کردیں ۔

میدان کا کنٹرول سنبھال لیا

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے جمعرات کو کہا کہ ان کے ملک کی مسلح افواج نے تیزی سے میدان کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ محمد باقر قالیباف نے ایک تقریر میں کہا کہ مشرق سے مغرب تک، شمال سے جنوب تک، ہم نے مقبوضہ علاقوں میں ہر اس جگہ کو نشانہ بنایا جسے ہم نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دشمن کے تصور کے برعکس ہماری مسلح افواج نے تیزی سے میدان کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

ایرانی پارلیمانی سپیکر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور ایران کے درمیان مسلسل ساتویں روز بھی جھڑپیں ہوتی رہیں۔ زبردست دھماکوں نے شمالی اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا ، اسرائیلی فوج نے ایرانی میزائل لانچ کرنے کی مقامات کو نشانہ بنایا۔ 13 جون سے اسرائیل نے کئی ایرانی علاقوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اسرائیل نے ایرانی فوجی مقامات، میزائل لانچ پیڈز اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

اس نے درجنوں سینئر ایرانی فوجی کمانڈروں کے ساتھ ساتھ کم از کم 10 جوہری سائنسدانوں کو بھی قتل کردیا ہے۔ جواب میں تہران نے اسرائیل کی جانب میزائل اور ڈرونز داغے ہیں جس سے اسرائیل میں بھی بھاری نقصان ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں