یمن اور حوثی

یمن میں حدیدہ کے قریب ایک بحری جہاز پر فائرنگ کردی گئی: برطانوی اتھارٹی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) نے بتایا ہے کہ اتوار کو یمن کے ساحل سے دور بحیرہ احمر میں مسلح افراد نے فائرنگ اور راکٹوں سے ایک بحری جہاز پر حملہ کیا ہے۔ کسی بھی گروپ نے فوری طور پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ برطانوی فوج کی نگرانی میں چلنے والی اتھارٹی کے مطابق بحری جہاز پر موجود ایک مسلح سکیورٹی ٹیم نے جوابی فائرنگ کی۔ اتھارٹی نے مزید کہا کہ حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔

واضح رہے یمن کے حوثی گروپ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے تناظر میں بحیرہ احمر میں حملے کیے ہیں لیکن جنگ بندی زیادہ تر برقرار ہے۔ یاد رہے افریقہ کے قزاق بھی اس علاقے میں سرگرم رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں