یمن اور حوثی

الحدیدہ پر نئی بمباری کے جواب میں پانچ حوثی ڈرونز کا اسرائیل پر حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن میں سرگرم حوثی گروپ نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایک فوجی آپریشن کیا ہے جس میں اسرائیل کے اندر پانچ مقامات کو پانچ ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی افواج نے بن گوریون ہوائی اڈے، ایلات بندرگاہ، رامون ہوائی اڈے اور یافا اور اسدود کے علاقوں میں دیگر اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ آپریشن پانچ ڈرونز کے ذریعے کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ پیر کو الحدیدہ بندرگاہ پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں اور فلسطینیوں کی حمایت میں گروپ کے موقف کے تسلسل میں ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ الحدیدہ بندرگاہ میں بنیادی ڈھانچے اور انجینئرنگ کے آلات، ایندھن کے ڈرم اور اہم بندرگاہ میں سمندری ٹکڑوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے پیر کو الحدیدہ اور مغربی ساحل پر حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔ ایک حوثی عہدیدار نے بعد میں اعلان کیا کہ اسرائیل نے الحدیدہ بندرگاہ پر حال ہی میں دوبارہ تعمیر کردہ ایک گودی کو نشانہ بنایا۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے آغاز کی اطلاع دی تھی۔ یاد رہے 2023 کے آخر سے حوثی اسرائیل اور بحیرہ احمر میں اسرائیل سے منسلک ہونے والے بحری جہازوں کے خلاف میزائل حملے کر رہے ہیں۔ اسرائیل یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول ٹھکانوں پر حملے کر کے حوثیوں کے حملوں کا جواب دیتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں