معرکہ ابھی ختم نہیں ہوا .... اسرائیلی افواج کے سربراہ کی ایران کو دھمکی

تہران نے اسرائیل جنگ میں ہلاکتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی افواج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ ابھی ختم نہیں ہوا۔

انہوں نے پیر کے روز ایک سیکیورٹی اجلاس میں کہا "ایران ہماری نظروں کے سامنے ہے اور معرکہ ابھی ختم نہیں ہوا"۔ زامیر نے مزید کہا "ہم شام اور حزب اللہ کی جانب سے ایران کی اسٹریٹیجک صلاحیتوں کو کمزور کرنے اور انہیں روکنے کا عمل جاری رکھیں گے۔"

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے چیف آف اسٹاف نے کہا "فوج کو ایک وسیع اور ہمہ گیر مہم جاری رکھنے کے لیے تیار رہنا چاہیے، کیونکہ ہم ایک پیچیدہ اور دشوار صورتِ حال میں کام کر رہے ہیں، جو مختلف میدانوں میں بیک وقت سرگرمی کا تقاضا کرتی ہے۔"

دوسری جانب ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے منگل کے روز اعلان کیا کہ گزشتہ ماہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے نتیجے میں ایران میں ہلاک ہونے والوں کی کم از کم تعداد 1062 ہو چکی ہے۔ مرنے والوں میں 102 خواتین اور 38 بچے شامل ہیں۔
اس سے قبل ہلاکتوں کی سرکاری تعداد 935 تھی.

گزشتہ ماہ13 جون کو اسرائیل نے فضائی حملہ کیا اور ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں اعلیٰ فوجی افسران اور جوہری سائنس دان بھی مارے گئے۔

ایران نے اس کے جواب میں اسرائیل کے فوجی مراکز، بنیادی ڈھانچے اور شہروں پر میزائلوں کی بارش کی۔

پھر22 جون کو امریکا بھی جنگ میں شامل ہو گیا اور اس نے ایران کی جوہری تنصیبات پر بم باری کی ...23 جون کو ایران نے ردِ عمل دیتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کے سب سے بڑے فضائی اڈے پر 14 میزائل داغے، اس کے علاوہ عراق میں امریکی اڈوں کی جانب ڈرونز بھی روانہ کیے۔

یہ تمام کارروائیاں امریکا کے اُس حملے کے جواب میں کی گئیں جس میں ایران کی فوردو، نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

چند گھنٹوں بعد، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اچانک اعلان کیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 دن سے جاری لڑائی جنگ بندی پر اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں