چین میں روبوٹوں کی پہلی چیمپین شپ کا انعقاد
ان کھیلوں میں 16 ممالک سے 500 سے زائد روبوٹ حصہ لے رہے ہیں، ان میں ایتھلیٹکس، فٹ بال اور کنگ فو جیسے روایتی کھیلوں کو بھی شامل کیا گیا ہے
بیجنگ میں جمعے کے روز پہلی روبوٹ عالمی چیمپئن شپ کے آغاز پر سیکڑوں انسان نما روبوٹوں نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ ان میں کنگ فو اور 100 میٹر رکاوٹ والی دوڑ شامل ہیں۔
اپنی نوعیت کے یہ پہلے گیمز بیجنگ کے قومی آئس اسکیٹنگ اسٹیڈیم میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔ یہ اسٹیڈیم 2022 کے موسم سرما اولمپکس کے لیے خاص طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ بات خبر رساں ایجنسی فرانس پریس نے بتائی۔
اس مقابلے میں 16 ممالک سے 500 سے زائد روبوٹ حصہ لے رہے ہیں، جن میں روایتی کھیل جیسے ایتھلیٹکس اور باسکٹ بال کے علاوہ خصوصی کام جیسے ادویات کی درجہ بندی اور صفائی کی مشقیں بھی شامل ہیں۔
انسانی کھلاڑیوں کے لیے حقیقی مقابلہ؟
اس سلسلے میں18 سالہ چین روی یوان نے کہا "مجھے لگتا ہے کہ تقریباً 10 سال کے اندر روبوٹ انسانوں کے برابر ہو جائیں گے۔"
تاہم فی الحال یہ روبوٹ انسانی کھلاڑیوں کے لیے کوئی حقیقی مقابل نہیں ہیں۔
جمعے کی صبح منعقدہ فٹ بال میچ میں ہر ٹیم میں 5 روبوٹ شامل تھے جن کا قد بچوں کے برابر تھا۔ کھیل کے دوران روبوٹوں کی حرکات بھاری رہیں اور اکثر سب ایک جگہ جمع ہو کر لڑتے یا گر جاتے تھے۔
مقابلے میں1500 میٹر دوڑ میں مقامی کمپنی "یونٹری" کے روبوٹوں نے زبردست رفتار دکھائی اور مقابلہ آسانی سے جیت لیا۔ تاہم سب سے تیز روبوٹ نے بھی دوڑ 6:29:37 منٹ میں مکمل کی، جو انسانی عالمی ریکارڈ 3:26:00 منٹ سے بہت پیچھے ہے۔
قومی حکمت عملی
بین الاقوامی روبوٹ فیڈریشن کے مطابق چین کی حکومت نے انسان نما روبوٹوں کو اپنی "قومی حکمت عملی کے مرکز" میں رکھا ہے۔
مارچ میں بیجنگ نے ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ کمپنیوں، خاص طور پر روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔
چین پہلے ہی صنعتی روبوٹوں کی سب سے بڑی عالمی منڈی ہے۔ اپریل میں بیجنگ میں دنیا کا پہلا نصف میراتھن انسان نما روبوٹوں کے لیے منعقد کیا گیا۔
-
بھارت اور چین کے پانچ سالہ تجارتی تعطل کے بعد تجارت کے دوبارہ اجراء کے لیے رابطے
بھارت اور چین نے سرحدی راستوں کے ذریعے تجارت کے از سر نو اجراء کے لیے باہم بات چیت ...
بين الاقوامى -
دارچینی یا الائچی ... دل، بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول کے لیے کیا بہتر ؟
الائچی ہاضمے اور منہ کی صحت کو بہتر بناتی ہے، جبکہ دارچینی خون میں شوگر کی سطح کو ...
ایڈیٹر کی پسند -
اسرائیل کا غزہ کی پٹی کے جنوب میں گھروں کو تباہ کرنے کے لیے روبوٹ کا استعمال
اسرائیلی فوج نے گزشتہ گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر بم باری ...
مشرق وسطی