اسرائیلی وزراء صیہونی تنظیموں کےعہدوں پرآپس میں لڑپڑے،نیتن یاھوکے بیٹےکی نامزدگی پرغصہ
اسرائیل میں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دو وزیروں اور ان کی ٹیموں کے درمیان شدید جھڑپ اور چیخ و پکار کو دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں وزیر برائے نقب و جلیل، یتسحاق فاسرلاوف جن کا تعلق "عوتسما یھودیت" پارٹی سے ہے کو غصے میں بھرے ہوئے کمرے میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے، جہاں وزیر ثقافت و کھیل میکی زوہار حزب لیکوڈ سے موجود تھے۔
بات چیت کے دوران شروع ہونے والی تلخ کلامی لمحوں میں شدید جھگڑے میں بدل گئی جو تقریباً ہاتھا پائی تک جا پہنچی، تاہم وہاں موجود افراد نے مداخلت کر کے معاملہ ٹھنڈا کر دیا۔
یہ جھگڑا صیہونی تنظیموں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان عہدوں کی تقسیم کے معاملے پر سامنے آیا، جو کہ "وسیع تر سیاسی سمجھوتے" کا حصہ بتایا جا رہا ہے۔
فاسرلاوف نے زوہار پر الزام عائد کیا کہ وہ لیکوڈ کی جانب سے ہونے والے مذاکرات میں “سازش” کے ذریعے ایسا اتحاد بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں “یش عتید”، مذہبی جماعتیں “صیہونی مذہبی پارٹی” اور “کاحول لافان” جیسے گروہ شامل ہوں، لیکن “عوتسما یھودیت” کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔
وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر کی جماعت نے لیکوڈ پارٹی پر “دوغلا پن” اختیار کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ حکومت حزب اختلاف اور بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ تعاون تو کر رہی ہے لیکن جان بوجھ کر “عوتسما یھودیت” کو عہدوں سے دور رکھا جا رہا ہے۔
״תוריד את היד״ - כזה עוד לא ראיתם: שני שרים בממשלה בקטטה שכמעט גלשה לפסים פיזיים בגלל קרב בשולי הקונגרס הציוני. השר וסרלאוף תקף בחריפות את השר מיקי זוהר על הדיל שלו שכולל את מפלגות האופוזיציה ״חוצפנים, עבר נרצע, הולך עם השמאל אבל מחרים את עוצמה״ | אל תחמיצו pic.twitter.com/GxfVEhXmC3
— מיכאל שמש Michael Shemesh (@shemeshmicha) October 29, 2025
اسی دوران وزیر ثقافت میکی زوہار کی جانب سے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے بیٹے یائیر نیتن یاھو کو عالمی صیہونی تنظیم میں ایک اعلیٰ عہدے کے لیے نامزد کرنے پر اسرائیل بھر میں سخت ردِعمل سامنے آیا۔
زوہار نے نیتن یاھو کے بیٹے کو “ڈائریکٹر آف میڈیا” کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا، جو ایک ایسے عہدے کے مساوی ہے جس میں وزیر کی طرح سہولتیں اور مراعات شامل ہیں، جیسے ذاتی دفتر اور گاڑی۔
تاہم اس خبر کے پھیلنے کے بعد بدھ کی شام یروشلم میں منعقدہ عالمی صیہونی تنظیم کی مستقل کمیٹی کا اجلاس ہنگامے کے باعث ملتوی کر دیا گیا اور ووٹنگ نہیں ہو سکی۔
رپورٹس کے مطابق اس معاملے پر آئندہ دو ہفتوں میں مزید بات چیت متوقع ہے۔
-
والد کو اسرائیلی جیلوں کے اندر منظم طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے:البرغوثی کے بیٹےکا بیان
البرغوثی اوسلو امن عمل کے نمایاں شرکاء میں سے ایک تھے اور وہ آج بھی بہت سے ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ کے فائر بندی کے دوبارہ اعلان کے باوجود ... خان یونس پر اسرائیل کی شدید بم باری
بیت المقدس کے جنوب میں آباد کاروں کے لیے 1300 نئے رہائشی یونٹوں کی تعمیر کی منظوری ...
بين الاقوامى -
لبنانی صدر کا فوج اسرائیلی دراندازی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا حکم
اسرائیلی فائرنگ سے سرحدی گاؤں کا بلدیاتی اہلکار جاں بحق، جنوبی لبنان میں فضائی ...
مشرق وسطی