فرانس : شہری نے گاڑی مجمع پر چڑھا دی ، 10 افراد زخمی ، 4 کی حالت نازک
فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق گاڑی سے روندنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا
العربیہ کے نمائندے کے مطابق فرانس کے علاقے "ایل دولیراں" میں گاڑی کے ذریعے روندنے کے واقعے میں 10 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔
بحر الکاہل کے جزیرے "اولیرون" کے سرکاری وکیل نے بتایا کہ ایک 35 سالہ شخص نے بدھ کے روز اپنی گاڑی سے جزیرے میں پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے۔ ان میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔
پراسیکیوٹر آرنو لارایز کے مطابق، مذکورہ ڈرائیور نے جو جزیرے میں مقیم ہے ..."جان بوجھ کر کئی پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کو ٹکر ماری"۔ یہ واقعہ لاروشیل شہر کے قریب ایک سڑک پر پیش آیا۔
فرانسیسی وزیرِ داخلہ لوران نونیز نے "ایکس" (سابقہ ٹویٹر) پلیٹ فارم پر لکھا کہ سیاحتی جزیرے اولیرون میں ایک شخص نے گاڑی کے ذریعے پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کو روند ڈالا۔ ان کے مطابق دو زخمی افراد انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزم گاڑی سے اترنے کے بعد اسے آگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا، اس دوران پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔
فرانسیسی نیوز چینل "بی ایف ایم ٹی وی" کے مطابق ملزم فرانسیسی شہری ہےاور اس کی عمر 35 سال ہے۔ وہ "سان پیئر دولیروں" گاؤں کا رہائشی ہے اور اس کے خلاف ماضی میں عام جرائم جیسے چوری اور نشے میں گاڑی چلانے کے مقدمات درج ہیں۔
واقعے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں، جبکہ وزارتِ داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
-
اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی نرس کا قتل: سابق برطانوی وزیر نے اپنے بیان سے یوٹرن لے لیا
اسرائیلی تحقیقات پر اعتماد کرنا غلط تھا: سابق کنزرویٹو وزیر الیسٹر برٹ
مشرق وسطی -
ٹرمپ نے ایلون مسک کے قریبی ساتھی کو ناسا کے سربراہ مقرر کر دیا
ٹرمپ نے کہا: آئزک مین ناسا کو ایک نئے اور جرات مندانہ دور کی جانب لے جانے کے لیے ...
بين الاقوامى -
غزہ میں بین الاقوامی افواج یقینی بنائیں کہ فریقین ایک دوسرے کے لیے خطرہ نہ بنیں
دو ریاستی حل کے علاوہ کوئی حل نہیں: قطری وزیرِ اعظم کا سی این این کو انٹرویو
بين الاقوامى