بنگلہ دیش نے پیر کے روز بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ بنگلہ دیشی عدالت سے سزا پانے والی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کردیا جائے۔ یہ مطالبہ پیر کے روز حسینہ واجد کو قتل کے جرائم کے تحت مقدمات میں سزائے موت ملنے کے محض چند گھنٹے بعد کیا گیا ہے۔
انہیں اقتدار کے خاتمے کے بعد انسانیت کے خلاف جرائم کی بنیاد پر سزائے موت سنائی گئی ہے۔78 سالہ بے رحم آمرانہ مزاج رکھنے والی سابق وزیر اعظم کے اقتدار کا خاتمہ پچھلے سال پانچ اگست کو عوامی تحریک کے باعث ہو گیا تھا اور وہ ملک سے فرار ہو کر بھارت میں سیاسی پناہ لینے پر مجبور ہو گئی تھیں۔ وہ 15 سال مسلسل اقتدار میں ر ہیں۔ ان کا دور اقتدار سخت ظالمانہ رہا۔
حسینہ واجد نے میرٹ پر ملازمتیں دینے کے نوجوانوں کے مطالبے کو قبول کرنے کے بجائے ان پر سیکورٹی فورسز کو گولی چلانے کا حکم دیا اور سینکڑوں افراد کو میرٹ کی بات کرنے پر ہلاک کرا دیا۔
اس سے پہلے ان پر یہ الزام رہا کہ وہ اپنے مخالف سیاستدانوں کو پھانسیاں دلواتی رہی ہیں اور جیلوں میں قید کرتیں رہیں۔ ان پندرہ سالہ دور حکومت میں کئی سیاسی رہنماؤں کو پھانسی دی گئی اور کئی کی موت جیلوں سزا کاٹتے ہوئے ہی ہو گئی۔
ان کے جرائم کی بنیاد پر بنگلہ دیشی عدالت نے پیر کے روز حسینہ واجد اور ان کے وزیر داخلہ اسد الزمان خان کمال کو مفروری کے دوران سزائے موت سنائی ہے۔ حسینہ واجد کی طرح ان کے کئی وزیر بھی اقتدار کے خاتمے کے بعد بھاگ گئے تھے۔ تاہم ان کے بارے یہ واضح نہیں یے کہ بھارت نے ان مفرور وزیروں کو کس جگہ رکھا ہے۔
عدالت سے سزائے موت سنائی جانے کے فوری بعد بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ دونوں سزا یافتہ مجرموں کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے۔ یہ بھارت کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ مجرموں کو پناہ نہ دے۔
کیونکہ جرائم میں ملوث اور سزا یافتہ مجرموں کو سیاسی پناہ دینا بنگلہ کے خلاف بھارت کا غیر دوستانہ اور انصاف کے منافی عمل ہوگا۔
دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس نے بنگلہ دیشی عدالت کے حسینہ واجد کے بارے میں فیصلے کو نوٹ کر لیا ہے۔
بھارت بنگلہ دیشی عوام کے بہترین مفاد، جمہوریت،امن و استحکام کے لیے اب بھی کمٹڈ ہے۔ لیکن بھارتی وزارت خارجہ نے حسینہ واجد کی بنگلہ دیش کو حوالگی کے بارے میں کوئی براہ راست بات نہیں کی ہے۔
دوسری جانب عبوری سربراہ حکومت اور نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس نے خبر دار کیا ہے کہ کوئی بھی ملک میں بد امنی کو ہوا دینے سے باز رہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی پر تشدد کارروائی نہ کرے۔
-
بنگلہ دیش کی معزول وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کو سزائے موت سنا دی گئی
سابق وزیرِ اعظم کا کارروائی کی شفافیت پر سوال، فیصلہ مسترد کر دیا
بين الاقوامى -
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے دوران لاپتا بھارتی سکھ یاتری سے متعلق بڑا انکشاف
بھارت کی سکھ خاتون سربجیت کور، جو ننکانہ صاحب اور دیگر مقدس مقامات کی زیارت کے لیے ...
ایڈیٹر کی پسند -
امریکہ نے زراعت و خوراک سے متعلق بھارتی برآمدات کو حالیہ ٹیرف اضافے سے استثناء دے دیا
بھارت کے زرعی اجناس برآمد کنندگان اور کسان اس سلسلے میں فتح مند ہوگئے ہیں کہ انہوں ...
بين الاقوامى