وینزویلا کے اوپر اور اس کے قریب فضائی حدود کو بند تصور کیا جائے : ٹرمپ
فلائٹ ریڈار کے مطابق وینزویلا کے اوپر فضائی حدود میں کوئی طیارہ نہیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کے اوپر اور اس کے قریب فضائی حدود کو بند تصور کیا جائے۔
ٹرمپ نے آج ہفتے کے روز "ٹروتھ سوشل" پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ "تمام ایئرلائنز، پائلٹس، منشیات فروشوں اور انسانی اسمگلروں کے لیے… براہِ کرم وینزویلا اور اس کے گرد و نواح کی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند سمجھیں۔"
کیوبا نے ٹرمپ کے اس اعلان کی مذمت کی اور کہا کہ امریکی صدر "وینزویلا کی جائز حکومت کا تختہ الٹنا" چاہتے ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے کیریبیئن سمندر میں اپنی عسکری موجودگی بڑھا دی ہے، خاص طور پر دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز کی تعیناتی کے ذریعے۔
مباشر من #قناة_العربية | الحكومة السورية تؤكد.. لا سلام مع إسرائيل إلا بعد انسحابها من الأراضي المحتلة.. وأزمة شركة إيرباص تطال العالم https://t.co/EXnu5JCoo1
— العربية (@AlArabiya) November 29, 2025
واشنگٹن کا موقف ہے کہ اس فوجی تعیناتی کا مقصد امریکہ میں منشیات کی اسمگلنگ کو روکنا ہے، لیکن کراکس کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا اصل ہدف صدر مادورو کو ہٹانا اور وینزویلا کے تیل پر قبضہ کرنا ہے۔
امریکی افواج نے ستمبر کے آغاز سے اب تک کیریبین اور مشرقی بحر الکاہل میں 20 سے زیادہ کشتیوں پر حملے کیے، جن پر منشیات اسمگلنگ کا شبہ تھا۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں 80 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
ان حملوں اور فوجی نقل و حرکت کی وجہ سے خطّے میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے جمعے کو رپورٹ میں بتایا کہ ٹرمپ اور مادورو نے گذشتہ ہفتے ٹیلی فون پر بات کی اور امریکہ میں ممکنہ ملاقات پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ وہ زمینی راستوں سے ہونے والی منشیات کی اسمگلنگ روکنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں، جس سے کراکس کے ساتھ کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
-
بھارتی معیشت کی توقع سے بڑھ کر 8.2 فیصد کی چھلانگ، ٹرمپ ٹیرف سے منفی اثر پڑنے کا خطرہ
بھارت بڑی معیشتوں میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے، اصلاحات آگے بڑھاتے رہیں ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ نے بائیڈن کے دور میں ”آٹو پین“ سے دستخط شدہ تمام دستاویزات منسوخ کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر جو بائیڈن کے دور صدارت کے دوران ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ اور مادورو نے گذشتہ ہفتے ٹیلی فون پر بات چیت کی : نیویارک ٹائمز
دونوں صدور کے بیچ امریکہ میں ایک ممکنہ ملاقات کے انعقاد پر گفتگو ہوئی
بين الاقوامى