تین ماہ میں مقامی سیاحوں کا خرچ 105 ارب ریال سے تجاوز کر گیا: سعودی عرب
سیاحتی شعبے میں اخراجات 275 بلین ریال تک پہنچ گئے، مقامی سیاح نمو کا بنیادی عنصر ہیں: شہزادی ھیفاء
نائب وزیر سیاحت شہزادی ھیفاء بنت محمد نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقامی سیاحوں کا خرچ تیسری سہ ماہی میں 105 بلین ریال تک پہنچ گیا جو سالانہ بنیاد پر 18 فیصد کا اضافہ ہے۔
شہزادی ھیفاء بنت محمد نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی سیاح سیاحت کے شعبے میں پائیدار نمو کا بنیادی ستون ہیں۔ یہ بات انہوں نے "بجٹ 2026 فورم" کے کام کے دوران "حکومتی اخراجات کے اہداف کے مطابق وعدہ مند شعبے" کے عنوان سے ایک مکالماتی سیشن میں اپنی شرکت کے دوران کہی۔
اسی تناظر میں نائب وزیر سیاحت نے کہا کہ سعودی عرب میں سیاحتی نظام نے 100 ملین سے زیادہ سیاحوں کا استقبال کیا اور اس شعبے میں اخراجات کی مالیت 275 بلین ریال تک پہنچ گئی۔ سعودی سیاحت نے اس سے قبل 2024 کے لیے تقریباً 30 ملین بیرونی سیاحوں کا استقبال کر کے ایک تاریخی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ شعبہ سیاحت میں 8 فیصد کی شرح نمو سامنے آئی تھی۔ بیرونی سیاحوں کا مجموعی خرچ 168.5 بلین ریال تک پہنچ گیا جو 2023 کے مقابلے میں 19 فیصد کی نمو تھی۔
-
2030 کے بعد سعودی معیشت کو پائیداری کی طرف منتقل کرنے والے چار نکات
سعودی عرب اگلے سال اپنے ویژن 2030 کے تیسرے مرحلے میں داخل ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔ ...
بين الاقوامى -
سعودی ولی عہد اور اطالوی وزیر اعظم کی ملاقات، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر گفتگو
سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ...
بين الاقوامى -
پینٹاگان : سعودی عرب کے لیے ایک ارب ڈالر مالیت کے عسکری ساز و سامان کے معاہدے کی منظوری
امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان) نے سعودی عرب کے لیے ایک ارب ڈالر کے عسکری معاہدے کی ...
مشرق وسطی