مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے پیر کے روز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ دونوں ملک یمن اور سوڈان میں جاری کشیدگی کے حوالے سے سعودی عرب کے مؤقف سے ہم آہنگ ہیں۔ اسی طرح صومالی لینڈ میں پیدا ہونے والی صورت حال کے حوالے سے بھی علاقے میں پیدا حالات بارے بھی دونوں ملکوں کی رائی ایک جیسی ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے علاقے کے بارے میں مصری صدر سے پیر کے روز قاہرہ میں ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر صدر السیسی اور وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے خطے کے بحرانوں کے پر امن حل کے لیے اپنے ملکوں کے ایک جیسے مؤقف پر زور دیا۔ ان کے مطابق سوڈان، یمن ، صومالیہ اور غزہ کو الگ رکھتے ہوئے ہمیں علاقائی سالمیت اور اتحاد پر زور دینا چاہیے۔ یہ بیان مصری ایوان صدر سے جاری کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سارے مسئلے کا ایک ہی حل ہے کہ اتحاد کو برقرار رکھا جائے اور تمام ملکوں کی علاقائی خود مختاری کو متاثر نہ ہونے دیا جائے۔
مصر کے صدر نے پیر کے روز سعودی عرب کی اس تجویز کا خیر مقدم کیا ہے جس میں سعودی عرب کی طرف سے تمام فریقوں کی مشترکہ کانفرنس کی میزبانی کا کہا گیا ہے۔ اس کانفرنس میں جنوبی یمن کے تمام گروپ شریک ہوں گے۔
جبکہ مصر کے وزیر خارجہ نے یمن میں کشیدگی روکنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ یمن کے لوگ اس مسئلے کا حل نکالیں۔