ایران کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر امریکہ نے ایران میں مقیم اپنے تمام شہریوں کو ایران سے فوری نکل آنے کا کہہ دیا ہے۔ یہ ہدایت ایرانی حکومت کے خلاف جاری مظاہروں کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ آپشنز کو پیش نظر رکھتے ہوئے جاری کی گئی ہے۔
امریکہ کے ایران کے لیے کام کرنے والے سفارتی شعبے کے حکام نے پیر کے روز ایران کے حوالے سے ایک سیکیورٹی الرٹ جاری کیا تھا۔ جس میں امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ایران چھوڑ دیں اور اس سلسلے میں امریکی انتظامیہ کی طرف سے کسی مدد کا انتظار نہ کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت فوری نکل جائیں۔
اس سیکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں جاری ہنگامے اور کشیدگی ہو سکتا ہے کہ زیادہ شدت اختیار کر لے جس میں زیادہ گرفتاریوں اور زخمی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زیادہ سیکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں، سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ روک دی گئی ہے اور انٹرنیٹ کی مکمل بندش جاری ہے۔ جس سے لگتا ہے کہ تشدد کے واقعات میں مزید سنگینی آسکتی ہے۔
امریکی شہریوں کے لیے اس سیکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو اندازہ ہونا چاہیے کہ انٹرنیٹ کی بندش جاری رہے گی۔ اس لیے انہیں متبادل رابطوں کے لیے منصوبہ بندی کرنی چاہیے اور حالات کی بہتری تک ترکیہ یا آرمینیا نکلنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی شہریت رکھنے والے ایرانی اپنے ایرانی پاسپورٹوں کے ساتھ ترکیہ یا آرمینیا کے لیے روانہ ہوں۔
یاد رہے ایران کی حکومت امریکی پاسپورٹ کے حامل امریکی شہریوں کی شہریت کو تسلیم نہیں کرتی۔ وہ صرف ایرانی شہری سمجھ کر ہی ان کے ساتھ سلوک کرتی ہے۔
الرٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ کی شہریت رکھنے والے لوگ اس وقت امریکہ میں بطور خاص خطرات سے دوچار ہیں۔ ان کی گرفتاریاں اور نظر بندی کا ایران میں زیادہ خطرہ ہے۔ اس لیے امریکی پاسپورٹ دکھانے پر وہ زیادہ مشکلات میں گھر سکتے ہیں اور ان کی گرفتاری بھی کی جا سکتی ہے۔
شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران میں امریکی شہریوں کے تحفظ کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ اس لیے یہی ایک بہتر راستہ ہے کہ وہ وہاں سے نکل آئیں۔ جو اپنی سیفٹی چاہتا ہے اس امریکی کو ایران چھوڑ دینا چاہیے۔
نیز جلسے جلوسوں میں جانے سے گریز کریں۔ اپنی موجودگی کا زیادہ اظہار نہ کریں اور اپنے اردگرد ہونے والے واقعات سے ہوشیار رہیں۔
یاد رہے امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ جبکہ امریکی مفادات کے لیے ایران میں سویڈن کا سفارتخانہ سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔ یہ ہدایات بھی اسی توسط سے دی گئی ہیں۔
-
ٹرمپ کا ایران کے تجارتی شراکت داروں پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان
یورپی یونین کی بھی ایرانی عوام کی حمایت، ملّاؤں کی حکومت پابندیاں زیرِ غور
بين الاقوامى -
احتجاج کا سلسلہ جاری ... واشنگٹن کی اپنی شہریوں کو ایران سے کوچ کرنے کی ہدایت
ایران میں مواصلات کا نظام بحال
مشرق وسطی -
ایرانی مظاہرین پرپرتشدد کریک ڈاؤن، سربراہ برائےحقوق اقوامِ متحدہ کا 'خوف' اورتشویش کااظہار
جیسا کہ ایران کے طول و عرض میں جاری مظاہروں میں سینکڑوں ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے ...
بين الاقوامى