تاریخ کا پہلا خلائی طبی انخلا،ناسا نے اہم تفصیلات جاری کر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی خلائی ایجنسی ''ناسا ''نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ چار رکنی خلائی عملے کو قبل از وقت زمین پر واپس لائے گی، جس کی وجہ ایک طبی مسئلہ ہے۔ یہ اقدام بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے۔

ناسا کے مطابق یہ چاروں خلا نورد ''اسپیس ایکس ''کی ''کرو ڈریگن ''گاڑی کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے واپس آئیں گے، جو امریکی ارب پتی ایلون مسک کی ملکیت ہے۔تقریباً 11 گھنٹے کے بعد امریکی خلا نورد زینا کارڈمین اور مائیکل وینکی، جاپانی خلا نورد کیمیا یوئی اور روسی خلا نورد اولیگ پلاٹونوف کی واپسی کی توقع ہے، جو کیلیفورنیا کے ساحلی پانیوں میں اتریں گے۔

گزشتہ ہفتے ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ہونے والے خلاء میں واک کے مشن کو آخری لمحے میں منسوخ کر دیا تھا، کیونکہ عملے کے ایک رکن کو طبی مسائل کا سامنا تھا۔

بعد ازاں ناسا نے اعلان کیا کہ اسی مسئلے کی وجہ سے وہ پورے عملے کو قبل از وقت زمین پر واپس لائے گی۔ناسا نے خلائی نورد کی شناخت یا اس کی طبی حالت کی تفصیلات ظاہر کرنے سے گریز کیا اور اس کی حالت کو مستحکم قرار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں