اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے شعبے کے سربراہ نے امریکی حکام کی طرف سے امیگرینٹس کے خلاف امریکہ میں پے در پے کی جانے والی سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں تارکین وطن کے حقوق کی خلاف ورزیاں ایک معمول بن چکا ہے۔
انسانی حقوق سربراہ نے امریکی حکام پر زور دیا کہ تارکین وطن کے خلاف اپنی کارروائیوں کو بند کرے۔
وولکر ترک نے امریکہ سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ تارکین وطن کے بارے میں اپنی پالیسیوں اور قانون کے نفاذ میں انسانی وقار اور عظمت کو خیال میں رکھتے ہوئے کارروائی کریں اور ہر تارک وطن کو اس کے حاصل شدہ حقوق کا تحفظ کیا جائے۔