زہران ممدانی کا نیویارک کے امیر ترین افراد پر ٹیکس میں 2 فی صد اضافے کا مطالبہ
میئر کے مطابق شہر اس وقت "تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے".
نیویارک شہر کے میئر زہران ممدانی نے بدھ کے روز شہر کے ان باسیوں پر ٹیکس میں 2 فی صد اضافے کا مطالبہ کیا ہے جن کی سالانہ آمدنی 10 لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ریاست میں کارپوریٹ ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز بھی دی ہے، جو کہ بنیادی طور پر ان کی انتخابی مہم کا حصہ رہی ہیں۔
ریاستی سینیٹ میں سال 2026 کے بجٹ پر بحث کے دوران بات کرتے ہوئے ڈیموکریٹ میئر ممدانی نے کہا کہ شہر کے بجٹ کا خسارہ 12 ارب ڈالر سے کم ہو کر 7 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بہتری شہر کی خدمات پر سمجھوتا کیے بغیر بچت کے سخت اقدامات، آمدنی کے تازہ ترین تخمینوں اور سالانہ ذخائر کے استعمال سے ممکن ہوئی ہے۔
خبر رساں ادارے "روئٹرز" کے مطابق بجٹ خسارے میں کمی کے باوجود ممدانی کا کہنا تھا کہ نیویارک اس وقت "تباہی کے دہانے" پر کھڑا ہے۔ ممدانی جو منگل کو شہر کا ابتدائی بجٹ پیش کریں گے، نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ امیر ترین افراد اور سب سے زیادہ منافع بخش کمپنیوں کو زیادہ حصہ ڈالنا چاہیے تاکہ ہر کوئی وقار کے ساتھ زندگی گزار سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی لیے وہ امیر ترین نیویارک باسیوں پر پرسنل انکم ٹیکس میں 2 فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ممدانی کے مطابق، ٹیکس میں اس اضافے سے شہر کا بجٹ خسارہ تقریباً آدھا رہ جائے گا۔ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران نیویارک میں کارپوریٹ ٹیکس کی شرح 7.25 فیصد سے بڑھا کر 11.5 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ممدانی کے تجویز کردہ ٹیکس میں کسی بھی اضافے کے لیے نیویارک کی ڈیموکریٹک گورنر کیتھی ہوکول کی منظوری لازمی ہوگی۔
گورنر ہوکول کے ترجمان نے فی الحال اس پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا ہے۔ تاہم گورنر نے گذشتہ ماہ اپنا بجٹ پیشکرتے وقت ریاست میں کسی بھی قسم کے ٹیکس اضافے کی مخالفت کی تھی۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ ہم ٹیکس بڑھائے بغیر اور اگلی نسل پر قرضوں کا بوجھ ڈالے بغیر مستقبل میں مثبت تبدیلی کے لیے سرمایہ کاری کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
-
روسی نژاد صحافی کو ’روابط‘ پر نیتن یاہو کی امریکہ جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا
مذکورہ صحافی اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کی ایجنسی میں کام کر چکے ہیں
بين الاقوامى -
اسرائیلی صدر کا اظہارِ امید: امریکہ اسرائیل مذاکرات ایران کی 'بدی کی سلطنت' کمزور کر سکتے
آج امریکی صدر اور اسرائیلی وزیرِ اعظم کی ملاقات طے شدہ ہے
مشرق وسطی -
امریکہ اور ایران جوہری پروگرام مذاکرات پر لچک دکھا رہے ہیں: وزیر خارجہ ترکیہ
ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیضان نے کہا ہے امریکہ و ایران کے درمیان ایرانی جوہری ...
بين الاقوامى