ایران کے خلاف امریکہ واسرائیل کے حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں:کروسیٹو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اٹلی کے وزیر دفاع گائیڈو کروسیٹو نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے حملے واضح طور پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر مبنی ہیں۔ انہوں نے ان حملوں کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی نئی لہر کے بھڑکنے کا سبب بھی قرار دیا۔

اطالوی وزیر دفاع کا یہ بیان جمعرات کے روز سامنے آیا ہے۔ خیال رہے اٹلی کی دائیں بازو کی حکومت کی طرف سے اب تک کا سب سے زیادہ سخت بیان سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پچھلے سال سے جب وائٹ ہاؤس میں دوبارہ آئے ہیں اٹلی کے ساتھ اچھے تعلقات کی کوشش میں ہیں۔

انہوں نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کو بتایا کہ پچھلے ہفتے ایران کو حملوں کا نشانہ بنانے والا فیصلہ بین الاقوامی قانون کے ہر طرح سے خلاف ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ اٹلی کو اس کھڑے کیے گئے تنازعے کا جواب دینے کے لیے مجبور کیا گیا ہے۔ کیونکہ اسرائیل اور امریکہ نے ایران کے خلاف حملے اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لیے بغیر شروع کیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں