گیس تنصیبات پر ایرانی حملے سے شدید نقصان ہوا ہے ، قطری حکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

قطر کی توانائی سے متعلق سرکاری کمپنی نے بدھ کے روز یہ تصدیق کی ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں گیس تنصیبات کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایران کی طرف سے یہ حملے ان کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت کے بعد جوابی کارروائیوں کے اعلان کے تحت کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایران نے یہ دھمکی بھی دے رکھی ہے کہ اگر اس کی تیل سے متعلق تنصیبات کو امریکہ و اسرائیل نے نشانہ بنایا تو پورے خطے میں تیل و گیس کی تنصیبات کو ردعمل میں نشانہ بنائیں گے۔

قطری توانائی کے حکام کے مطابق راس لفان صنعتی شہر میں بدھ کی شام ایرانی میزائل حملے ہوئے۔ جس سے شدید نقصان ہوا ہے۔ فوری طور پر نقصان کو روکنے کے لیے ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ تاکہ پھیلتی ہوئی آگ کو محدود کیا جا سکے۔

کمپنی کے مطابق اس ایرانی میزائل حملے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تاہم حکام کا کہنا تھا ایران کے یہ حملے قطر کی قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔

قطری وزارت خارجہ نے ایران کے جارحانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ایران نے براہ راست گیس تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ یہ کشیدگی کو بڑھانے کے لیے کیا گیا حملہ تھا جو قطر کی خودمختاری کے منافی ہے اور ہماری قومی سلامتی پر براہ راست حملہ ہے۔

اس سے قبل قطر کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں تنصیبات پر آگ بھڑک اٹھی۔ خیال رہے یہ گیس تنصیبات قطر کے شمالی ساحلی علاقے میں واقع ہیں۔ قطر کے شہری دفاع سے متعلق حکام آگ بھجانے کے لیے فوری متحرک ہوگئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں