صومالیہ کے قریب قزاقوں نے بحری جہاز کو ہائی جیک کر لیا: یورپی یونین بحری مشن
یورپی یونین کی بحریہ کے مشن نے بدھ کے روز جاری کردہ ایک الرٹ میں کہا ہے کہ ممکنہ طور پر صومالیہ سے دور ایک واقعے میں جعلی طور پر پرچم کا استعمال کرنے والے جہاز کو قزاقوں نے ہائی جیک کر لیا ہے۔
یورپی میری مشن کے مطابق جہاز پر ایرانی پرچم لگئے گئے تھے جسے مشتبہ قزاقوں نے ہائی جیک کیا ہے۔ یہ بات میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر برائے بحر ہند کی طرف سے ایک الرٹ کی صورت میں بتائی گئی ہے۔
اس الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ایرانی جہاز جس کا نام الواسیمی 786 ہے کو مبینہ طور پر ہائی جیک کر لیا گیا ہے۔ ہائی جیکنگ کا یہ واقعہ پرچم لگانے میں جعلسازی کے مرتکب افراد کی طرف سے کیا گیا ہے۔
اس ہائی جیک کیے گئے جہاز کو آخری مرتبہ موگادیشو سے تقریباً 400 سمندری میل دور مشرق کی طرف دیکھا گیا ہے۔
الرٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس علاقے میں جانے والے جہاز اور کشتیاں علاقے میں جانے سے گریز کریں۔