پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے: وزیر خارجہ طالبان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ کابل پاکستان کے ساتھ اپنی کشیدگی ختم کرنا چاہتا ہے اور پاکستان سے مذاکرات کا خواہشمند ہے۔ کیونکہ افغانستان سنجیدہ اقدامات کی خواہش رکھتا ہے کہ پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کو استعمال نہ ہونے دے۔ وزیر خارجہ طالبان نے اس امر کا اظہار متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔ امیر خان متقی نے کہا ان کا ملک چاہتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تنازعات کو افہام و تفہیم سے طے کرے۔ اس موقع پر انہوں نے سرحدوں کے آر پار کی سلامتی کے بارے میں اپنے مؤقف کا اظہار کیا۔ دونوں ملک پچھلے دنوں بدترین لڑائی سے گزرے ہیں۔

پاکستان کا مؤقف ہے کہ طالبان افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے کی اجازت دیتے ہیں جبکہ طالبان کا الزام ہے کہ پاکستان افغانستان کے اندر بمباری کرتا ہے۔ پاکستان اب تک تقریبا 80000 کے قریب شہریوں کی جانیں دہشت گردوں کے ہاتھوں قربان کرچکا ہے جن میں پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کے اہلکارں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ پاکستان کی بمباری کے نتیجے میں پچھلے مہینے افغانستان میں مبینہ طور پر 700 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ملا متقی نے کہا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا طالبان نے پاکستان کے خلاف تمام کارروائیاں دفاعی نوعیت کی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ کشیدگی کسی بھی ملک کے حق میں نہیں ہے ۔ اسی لیے دنوں ملکوں کو چاہیے کو وہ مسئلوں کو بات چیت سے طے کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں