فرانس: یورپی پارلیمنٹ کی فلسطینی نژاد رکن کو سوشل میڈیا پوسٹ پر عدالتی کارروائی کا سامنا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

فرانس کی بائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ ریما حسن کو عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ان کے خلاف یہ کارروائی ان کی سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے کی جا رہی ہے۔ کیونکہ وہ فلسطینیوں کی کھلی حمایت کرتی ہیں۔

انہوں نے الزام کے مطابق اپنی ایک پوسٹ میں دہشت گردی کی حمایت کی تھی۔ ان کے خلاف مقدمے کی سماعت ماہ جولائی میں ہو گی۔ یہ بات پراسیکیوٹر کی طرف سے کہی گئی ہے۔

ریما حسن کو پچھلے سال فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ جنگ کے خلاف فلوٹیلا کا حصہ بننے پر اسرائیل کی طرف سے گرفتاری کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

غزہ میں اسرائیلی جنگ شروع ہونے سے ہی فرانس میں غزہ جنگ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان کافی تنازعہ اور بحث تکرار جاری ہے، کیونکہ فرانس مغربی یورپ میں یہودی آبادی کا حامل بڑا ملک ہے۔ اسی طرح اس میں مسلم آبادی بھی کافی زیادہ ہے۔

ریما حسن عام طور فلسطینیوں کے حق میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹوں کی وجہ سے تنقید اور مزاحمت کا سامنا کرتی رہتی ہیں۔ اب ایسی ہی ایک پوسٹ پر انہیں جمعرات کے روز گرفتار بھی کیا گیا، مگر حراست مختصر رہی۔ البتہ عدالتی کارروائی جولائی سے شروع ہو گی۔ ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ ان کی پوسٹ دہشت گردی کے حق میں ہے۔

پراسیکیوٹر کے مطابق ان کے خلاف عدالتی کارروائی 7 جولائی سے شروع ہو گی۔ کیونکہ انہوں نے پچھلے ماہ اپنی ایک پوسٹ میں ایک جاپانی کارکن کا ذکر کیا ہے جس نے 1972 میں ایک کارروائی میں حصہ لیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران تل ابیب کے 26 لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔

پراسیکیوٹر نے یہ بات جمعرات کو ریما حسن کی گرفتاری پر کہی تھی۔ تاہم ریما حسن نے اپنے اوپر لگائے گئے الزام کا مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے جمعہ کے روز ' ایکس ' پر لکھا ہے مجھے پہلے بھی مقدمات کا نشانہ بنایا گیا مگر میں درست ثابت ہوئی ہوں اور قانون کی پابندی کرنے والی پائی گئی ہوں۔

ادھر فرانس کی بائیں بازو کی جماعت کے کوآرڈی نیٹر مینوئل بومپارڈ نے ریما حسن کے حق میں بیان دیا ہے اور کہا ہے کہ اس یورپی رکن پارلیمنٹ کو ہدف بنا کر عدالتی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں اس کارروائی کو ظلم قرار دیا۔ دائیں بازو کے لوگ ان دنوں ریما حسن کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک مہم سی چلا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں